Tabkheer or Elaj, Hakim Elahi Baksh Abbasi, Medicine, تبخیر اور علاج, حکیم الہی بخش عباسی, طب,
Tabkheer or Elaj, Hakim Elahi Baksh Abbasi, Medicine, تبخیر اور علاج, حکیم الہی بخش عباسی, طب,
یہ یاد رکھیں
تبخیر کے مریض کا معدہ سوداوی سوزشی زہر سے متورم ہوتا ہے۔ کیونکہ اس مرکب عضو میں
اعصاب غدود کی نسبت عضلات زیادہ ہوتے ہیں اس لئے عضلاتی سوداوی خلط واف مقدار میں
معدہ کے جسم میں پائی جاتی ہے۔ عضلات متورم ہو کر جب متخلخل صورت اختیار کرتے ہیں
تو اپنی غذا سوداوی رطوبت کے ترشے اپنے میں جذب کر کے معدہ کے مشکیزہ میں رسا دیتے
ہیں یہ ترش رطوبت کیونکہ خمیر پیدا کرنے کا کیمیائی مادہ ہوتا ہے اور معدہ میں ہر
وقت موجود رہتا ہے اس لئے ہر وہ غذا جومعدہ میں اترتی ہے یہ ترش مادہ اس میں فوری
طور پر جاگ لگا کر اس غذا کو شدید خمیری عمل سے پھولا دیتا ہے۔ اس کے تناؤ سے سارے
جسم کا عضلاتی نظام بھی تن جاتا ہے اس پورے نظام کے تناؤ سے شریانیں بھی دب سکڑ
جاتی ہیں اور ان مجاریوں کے سکڑنے سے خون کی روانی میں تیزی آجاتی ہے لہذا خون کا
پریشر بھی بڑھ جاتا ہے اس کی مثال یوں ہے کہ جیسے ربڑ یا پلاسٹک ٹیوب کا منہ دبانے
سے پانی کی دھار کا پریشر تیز ہو کر دور تک مار کرتا ہے اسی طرح خون کا پریشر بھی
جسم کے ہر اعضاء میں اسی طرح مار کرتا ہے۔
Post a Comment
0 Comments