Khawas-e-Kaila, Characterstics & Benfits of Banana, Health, Medicine, خواص کیلا, صحت, طب, حکیم حافظ طاہر محمود, Hakim Hafiz Tahir Mahmood,
Khawas-e-Kaila, Characterstics & Benfits of Banana, Health, Medicine, خواص کیلا, صحت, طب, حکیم حافظ طاہر محمود, Hakim Hafiz Tahir Mahmood,
کیلے کا شمار لذیذ ترین پھلوں میں ہوتا ہے۔ کیلا ایک عام
اور بڑا ہی لذیذ پھل ہے۔ یہ ایک عمدہ غذا ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی دوا بھی ہے۔ یہ
جگر کے لئے مقوی ہے۔ دیر ہضم ہے لیکن بدن کو فربہ کرتا ہے۔ کم مقدار میں کھانے کی
صورت میں قابض ہے۔ قبض کرتا ہے۔ لیکن زیادہ مقدار میں کھانا قبض کشا ہے۔ کیلا پیچش
میں بھی مفید ہے۔ اگر پیچش سدہ کے بغیر ہو تو ایک کیلے کی پھلی چینی کے ساتھ کھانے
سے فوری آرام آجاتا ہے۔ آج کل برصغیر پاک و ہند
میں کیلے کی بہت سی اقسام پائی جاتی
ہیں۔ ہر قسم اپنا ایک الگ ذائقہ، حلاوت،
غذائی خصوصیت، مزاج، قوت بخشی کا معیار اور خوشبو رکھتی ہے۔ ان اقسام میں چند ایک
مشہور قسمیں حسب ذیل ہیں۔
1۔ انوپان کیلا
2۔ سلہٹ کیلا
3۔ ڈھاکہ کیلا
4۔ جنگلی کیلا
5۔ مال ڈھوک کیلا
6۔ سورن کیلا
7۔ بیجا کیلا
8۔ کوکنی کیلا
9۔ رائے کیلا
10۔ رام کیلا
11۔ چینیہ کیلا
12۔ بگیرا کیلا
13۔ نہنگا کیلا
14۔ چمپا کیلا
15۔ صفری کیلا
16۔ بھینہ کیلا
17۔ بمبئی کا کیلا۔
18۔ ہری چال والا کیلا
19۔ چتلی کیلا۔
مزاج: مزاج اور طبیعت
کے لحاظ سے کیلا گرم اور تر ہے۔ اس میں تری
زیادہ اور گرمی نسبتاً کم ہے۔ جس کا مطلب یہ کہ کہ کیلا صفراء پیدا نہیں کرتا۔
بلکہ صفرا کا بدل اور مصلح ہے۔ آم کے بعد ہمارے ملک میں اگر کوئی لذیز پھل ہے تو
وہ کیلا ہے۔
Post a Comment
0 Comments