Khawas-e-Anda, Characteristics of Egg, Health, Medicine, خواص انڈہ, صحت,طب, Hakim Hafiz Tahir Mahmood, حکیم حافظ طاہر محمود,
Khawas-e-Anda, Characteristics of Egg, Health, Medicine, خواص انڈہ, صحت,طب, Hakim Hafiz Tahir Mahmood, حکیم حافظ طاہر محمود,
انڈا دودھ کی طرح ایک مکمل غذا ہے۔ ایک بہترین مقوی غذا ہے۔
اس میں وہ سب کچھ موجود ہے جو جس کی ساخت اور اس کی نشونما کے لئے ضروری ہے۔ بہ
نسبت پورے ابلے ہوئے انڈے کے آدھا ابلا ہوا نیم برشت انڈا زیادہ مفید ہے۔ کھولتے
ہوئے پانی میں ڈیڑھ دو منٹ میں انڈا نیم برشت ہو جاتا ہے۔ اور اس طریقے سے یہ ہر
مزاج اور طبیعت کے موافق ہوتا ہے۔ جریان و احتلام میں انڈے کا استعمال ممنوع ہے۔
کچا انڈا بالخصوص اور پکا ہوا انڈا بالعموم بکثرت استعمال
کرنے پر ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے اور زیادہ ابلا ہوا یا گھی میں تلا ہوا انڈا قابض اور ہاضمے کے لئے
مضر ہے۔ مزاج: گرم تر افعال و منافع: انڈا ایک غذا نما دوا ہے۔ یعنی غذا کے ذریعہ
سے جسم کو دوا کا فائدہ پہنچاتا ہے۔ انڈا دق و سل کے مریض، قلت خون، ضعف باہ اور
ضعف اعضائے رئیسہ و اعصاب کے لئے ایک مفید ترین زود اثر دوا ہے۔ انڈا قوت باصرہ
اور دل و دماگ کی کمزوری دور کرنے کے لئے بے نظیر دوا ہے۔ اگر انڈہ باقاعدہ
استعمال کیا جائے تو بڑھاپے تک ضعف باہ کی شکایت پیدا نہیں ہو گی۔
Post a Comment
0 Comments