Haiwani Dunya ke Ajaibat, حیوانی دنیا کے عجائبات, Medicine, طب, Abdul Basir Khan, عبد البصیر خان,
Haiwani Dunya ke Ajaibat, حیوانی دنیا کے عجائبات, Medicine, طب, Abdul Basir Khan, عبد البصیر خان,
جانوروں میں سو سائٹی کی نشو نما
"ٹڈی دل" مشہو ہے اس کے پرے کے پرے اس تعداد میں چلتے ہیں کہ آسمان ڈھک
جاتا ہے۔ سورج تک چھپ جاتا ہے۔ معلوم ہتا ہے کہ جیسے زمین کے اوپر کمبل تان دیا گیا
ہو۔ سمندر میں بعض جگہوں پر مچھلیاں اتنی بڑی تعداد میں پائی گئی ہیں کہ جہازوں کا
راستہ رک گیا ہے۔ لیکن ان میں سے کسی جماؤ کو بھی انجمن نہیں کہ سکتے۔ سوسائٹی کے
معنی صرف ایک سے زیادہ جانداروں کا ایک جگہ ہونا ہی نہیں ہے بلکہ اس سے کچھ اور
مراد ہے۔ ایک ھد تک یہ کہا جاسکتا ہے کہ شہد کی مکھیوں، بھڑوں، چیونٹیوں اور دیمکوں
کی زندگی سوسائٹی کی مثالیں پیش کرتی ہے۔ لیکن اگر دراصل غور سے دیکھا جائے تو
معلوم ہوگا کہ یہ بھی سوسائٹی کے اصولوں کی پابند نہیں اور اس لئے ان کی زندگی بھی
کسی سوسائٹی کے تحت نہیں گذرتی۔ ان میں سے ہر ایک کا ایک خاص نظام ہے جو قدرت کی
طرف سے ان کو پیدائش ہی کے وقت ورثے میں ملا ہے وہ اسی نظام کے ماتحت اپنی زندگی
کو گذار دیتی ہیں اس میں کبھی کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔ نہ اس میں کسی قسم کی ترقی ہو سکتی ہے نا تنزل۔
Post a Comment
0 Comments