Ganjeena-e-Rozgar, Hakim Abdullah, Handicraft, گنجینہ روزگار, حکیم عبد اللہ, دستکاری,

 Ganjeena-e-Rozgar, Hakim Abdullah, Handicraft, گنجینہ روزگار, حکیم عبد اللہ, دستکاری, 




دستکاری ایک ایسا اعلی پیشہ و ہنر ہے جس سے انسان اپنی معمولی زندگی وک بفضلہ عزت و آرام کی زندگی سے مبدل کر سکتا ہے۔ جس کی بیشمار نظائر ہمارے پیش نظر آتی رہتی ہیں، مثلا ایک بڑھی کو دیکھ لیجئے وہ شام تک کم از کم دس بیس روپیہ حاصل کر لیتا ہے۔ مگر بی اے پاس جنٹلمن سو روپیہ کی نوکری کے پیچھے مارا مارا پھرتا ہے۔ غرضیکہ پاکستان کی خوشحالی کا اگر کوئی ذریعہ ہے تو صرف دستکاری و تجارت ہے۔ لہذا ایسی ضرورتوں کو محسوس کرتے ہوئے میں نے اپنی تصنیف کنز المجربات کے اند چند صنعتی نسخہ جات کے دے دینے کا اعلان کیا تھا تاکہ ناظرین کنز المجربات کو طبی نسخہ جات کے علاوہ چند صنعتی نسخہ جات بہت ناکافی ہیں۔ لہذا میں نے اس صنعتی حصہ کو بجائے خود علیحدہ کتابی صورت میں تیار کرنے کی ٹھان لی اور دل میں یہ خیال بھی جما لیا کہ خواہ کتنی ہی محنت اور خرچ کیوں نہ ہو مگر کتاب کو ایسی سچی اور مکمل لکھوں گا جس کی سچ مچ دنیا عامل ہو کر حظ کامل اٹھائے۔ چنانچہ اتنے بڑے کام میں احباب کو اپنی امداد اور دستگیری کے لیے بلانا فطری تھا۔ لہذا چند اصحاب کو ہاتھ بٹانے کے لئے رعو کیا گیا بلکہ بعض احباب نے خود بخود ہی امداد دینے کا وعدہ فرمایا مگر جب تخیلات کو عملی جامہ پہنانے یا مرکز محبوس بخل کہ میدان میں لانے کا موقع آیا توتمام حضرات کو رجعت قہقری کا عامل ہونا پڑا۔


Download

Post a Comment

0 Comments