Amraz-e-Gurda wa Misana, Hakim Abdullah, Medicine, امراض گردہ و مثانہ, حکیم عبد اللہ, طب,Diseases of Kindney and Bladder,
گردے دو ہوتے ہیں ایک
دائیں اور دوسرا بائیں طرف۔ یہ چار سے ساڑھے چار انچ لمبےدو سے ڈھائی انچ چوڑے اور
تقریبا ڈیڑھ دو انچ موٹے ہوتے ہیں ۔ گردے کے گرد ایک تھیلی ہوتی ہے جو کہ گردہ کی
حفاظت کرتی ہے۔ گردہ کے اوپر ایک غدود ہوتی ہے جس کا نام غدہ کلاہ گردہ ہے۔ یہ ایک
بہت اہم غدہ ہے۔ یہ خون کو کنٹرول میں رکھتا ہے اگر خدا نخواستہ اس میں تحریک ہوتی
رہے تو انسان کی جنس میں تبدیلی واقع ہو جاتی ہے۔
شریان گردہ: یہ ایک بہت بڑی شریان ہے جو کہ گردہ میں آتی ہے اور شاخ در شاخ
ہو کر گردے میں پھییل جاتی ہے اور گردے اس رگ میں خون کا فالتو پانی اور دیگر
ناکارہ اجزائے بدن زہریلے مواد خارج کر دیتے ہیں ۔ ورید گردہ:یہ ایک ورید ہے جو کہ
گردہ سے صاف شدہ خون لے کر جگر میں جاتی ہے۔ حالبین: یہ دو نالیاں ہیں جو کہ گردوں
سے اجزائے مائیہ (جن کو پیشاب کہا جاتا ہے) مثانہ میں آتی ہیں۔
Post a Comment
0 Comments