Chand Aam Bimaryan, Medicine, Hussain Farooqui, چند عام بیماریاں, حسین فاروقی, طب,

 Chand Aam Bimaryan, Medicine, Hussain Farooqui, چند عام بیماریاں, حسین فاروقی, طب, 




انگریزی زبان میں اسی ہزارہا کتابیں موجود ہیں جن میں ادب اور سائنس کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ اگر میری معلومات غلط نہیں ہیں تو یہ کہنا درست ہوگا کہ اردو زبان میں یہ کام ابھی تشنہ تکمیل ہے۔ اس قسم کی کتابوں کی اشد ضرورت ہے۔ میری یہ مختصر سی کتاب اسی نظریہ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا راز بہت حد تک ملک میں بسنے والوں کی تندرستی پر منحصر ہوتا ہے۔

 

 آپ کا صحت مند جسم نہ کہ آپ کے لئے بلکہ آپ کے گھر، گاؤں اور ملک کے لئے بھی ضروری ہے۔ صحت ضروری ہے، یہ بات آسانی سے سمجھ میں آجاتی ہے، مگر اپنی صحت دوسروں کے لئے ضروری ہے، اس کو سمجھنے کے لئے غور فکر کی ضرورت ہے۔  صحت کی خرابی کا سبب عموماً بیماریاں ہوا کرتی ہیں۔ یہ بیماریاں صاحب فراش کردیتی ہیں۔ مریض جسم اور ذہن اسکول، کالج اور کھیل کے میدان میں اور زندگی کی دوٹ میں پیچھے رہ جایا کرتے ہیں۔ بیماری اگر اچھوت کی ہو مثلاً ہیضہ، چیچک تو اکثر و بیشتر وبائی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ مسئلہ صرف  ایک انسانی زندگی کا نہ رہ کر پورے ملک کا بن جاتا ہے۔ یہی نہیں، بیماری نہ کہ انسان بلکہ اس کی کارکردگی پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔ کسان کھیت، مزدور، کارخانہ کا جو محنت کا رشتہ ہے وہ متاثر ہو جاتا ہے۔ پیداوار گھٹ جاتی ہے۔ نقصان ہوتا ہے۔

Download

Post a Comment

0 Comments