Choti ke Mujarbat, Medicine, Hakim Shahbaz Hussain Awan, چوٹی کے مجربات, حکیم شہباز حسین اعوان, طب,

  Choti ke Mujarbat, Medicine, Hakim Shahbaz Hussain Awan, چوٹی کے مجربات, حکیم شہباز حسین اعوان, طب, 

صدری نسخہ جات کی لاثانی بیاض

چوٹی کے مجربات

بمطابق قانون مفرد اعضاء

مصنفہ و مرتبہ:

حکیم و ڈاکٹر شہباز حسین اعوان کمالی (سوہدروی)

ترتیب و پیشکش:

حکیم شہزاد حسین اعوان کمالی سوہدروی

انقلابی ہیلتھ کلینک و طبی کتب خانہ نزد ویگن اڈہ، سوہدرہ وزیراباد۔

 

اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ میری پہلی کتاب گائیڈ قانون مفرد اعضاء مع شاہکار مجربات کو حکماء اکرام نے بے حد پسند فرمایا، کچھ دوستوں نے مختلف اضلاع صوبوں اور بیرون ممالک سے تعریفی خطوط لکھ کر میری حوصلہ افزائی فرمائی جسے کے لئے میں ان تمام دوستوں کا نہایت مشکور ہوں کچھ دوست کتاب پڑھنے کے بعد دور دراز کا سفر طے کر کے مجھے ملنے کے لئے سوہدرہ تشریف لائے اور کتاب کی بہت تعریف کی۔ میں ان دوستوں کا بے حد مشکور ہوں میں نے اپنی پہلی کتاب گائیڈ قانون مفرد اعضاء مع شاہکار مجربات میں چوٹی کے مجربات نامی کتاب کا اشتہار دیا تھا اور میرا خیال تھا کہ طب یونانی ایورویدک اور ہومیوپیتھی کے چوٹی کے مجربات کو قانون مفرد اعضاء کی تحریکوں کے مطابق ترتیب دے کر اس کتاب میں شامل کروں گا اور اس کے ساتھ ہی اپنے اور اپنے دوستوں  اور بزرگوں کے چوٹی کے مجربات اس کتاب میں درج کروں گا اس سلسلے میں میں نے بہت محنت کی اور نسخہ جات کو اکٹھا کیا۔ میری محنت کا اندازہ آپ کو اس کتاب کے مطالعہ سے بخوبی معلوم ہو جائیگا جب مسودہ اکٹھا ہو تو ضخیم کتاب مرتب ہوئی اب اگر کتاب ضخیم ہو تو کتاب کی قیمت زیادہ رکھنا پڑتی ہے جبکہ لوگ زیادہ قیمت کی کتابیں خریدنے سے گریز کرتے ہیں۔



Download

Post a Comment

0 Comments