Biyaz-e-Mehtab, Medicine, بیاض مہتاب, طب, حکیم مہتاب حسین دہلوی, Hakim Mehtab Hussain Dehlvi,

   Biyaz-e-Mehtab, Medicine, بیاض مہتاب, طب, حکیم مہتاب حسین دہلوی, Hakim Mehtab Hussain Dehlvi,



مھترم قارئین اکرام مصدقہ و مجربہ معیاری مجربات پر مشتمل بیاض مہتاب دراصل ہماری کاندانی قلمی بیاض ہے میرے اباؤ اجداد میں سے  میرے پردادا کا نام بھی حکیم مہتاب حسین تھا اور ان کا دوران حیات 1815ء سے 1890ء تک تھا۔ نے ایک جگہ ایک نسخہ تحریر کرتے ہوئے 12۔7،1836ء لکھی ہے اس سے پہلے کا ذکر کہیں نہیں ملا۔ میری تحریر کا مطلب ہے کہ ڈیڑھ سو سالوں سے بیاض مہتاب کے مجربات ہمارے خاندان میں تجربہ کی کسوٹی پر پرکھے ہیں۔ میں نے یعنی حکیم حاجی مہتاب حسین دہلوی نے بھی ان معیاری و مجربہ ادویات سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں مریضوں کو ان کے فوائد سے مستفید کیا ہے پھر میں نے ان فوائد کو مزید بانٹنے کےلئے بیاض مجربات مہتاب کے مجربات کو بیاض مہتاب ہی کے نام سے مختلف طبی جرائد میں شائع کروائے ہیں۔ جن میں خصوصی طور پر ماہنامہ اسرار حکمت لاہور، ماہنامہ لقمان وزیر آباد، طبیب حاذق گجرات اور حکیم حاذق گجرات اکثر و بیشتر ان طبی جرائد میں شائع ہوتے رہے ہیں۔  اللہ تبارک وتعالی ان سب ایڈیٹروں کی مغفرت فرمائے (آمین)۔

 

بیاض مہتاب میں کئی نسخہ جات آپ کو ایسے ملیں گے جن کی تصدیق کی خاطر مجھے بے شمار دولت اور وقت صرف کرنا پڑا۔ اس سے قطع نظر اپنے سینے سے نجات کا قفل توڑ کر تمام مجربات آپ کے سامنے رکھ دیئے ہیں اور میری دعا ہے کہ اللہ تبارک تعالی میری اس تصنیف سے جو ایمانداری اور صفائی کی نیت سے لکھی گئی ہے۔ میرے وطن کے نونہالان جو میری کل ہیں کو فائدہ پہنچے۔


Download

Post a Comment

0 Comments