Apna Dawakhana, Hakim Abdul Qudoos, Medicine, اپنا دواخانہ, حکیم عبد القدوس, طب,

 Apna Dawakhana, Hakim Abdul Qudoos, Medicine, اپنا دواخانہ, حکیم عبد القدوس, طب, 



گندم کا کھار، ایک جادو اثر دوا: دانے الگ کرنے کے بعد گندم کے پودوں کو جلا کر راکھ کردیں اور اس راکھ کو چار گنا پانی میں بھگو کر کپڑے سے چھان کر رکھیں جب پانی نتھر جائے اور میلا حصہ تہہ نشین ہو جائے تو نتھرے ہوئے پانی کہ بہ آہستگی علیحدہ کرکے لوہے کی کڑاہی میں ڈال کر آگ پر پکائیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو کڑاہی کو آگ سے اتار کر رکھیں اور اس میں سے لگی ہوئی سفید چیز کو کھرچ کر باریک پیس کر اور کپڑا چھان کر شیشی میں ڈال کر رکھیں یہ گند کا کھار ہے۔

بواسیر: ایک ایک ماشہ گندم کا کھار صبح و شام تازہ پانی کے ساتھ کھانے سے خونی بواسیر دو ہو جاتی ہے۔ گندم کے کھار کو دو چند مکھن میں کھرل کر کے بواسیر کے مسوں پر لگانا مفید ہے۔

اپھارہ: گندم کا ایک ماشہ کھار گرم پانی کیساتھ کھانے سے اپھارہ دور ہو جاتا ہے۔

ضعف جگر: ایک ایک ماشہ گندم کا کھار صبح کے وقت گائے کی چھاچھ کے ساتھ اور شام کو تازہ پانی کے ساتھ کھلانا تلی اور ضعف جگر میں مفید ہے۔

دمہ: ایک ایک ماشہ گندم کا کھار صبح و شام  حسب مزاج مریض گرم یا تازہ پانی کے ساتھ کھانا دمہ کو دور کرتا ہے۔ پتھری: ایک ایک ماشہ گندم کا کھار صبح و شام پانی کیساتھ کھلانے سے پتھری دور ہو جاتی ہے۔

پیٹ کے کیڑے: ایک ایک ماشہ گندم کا کھار صبح کے وقت گائے کی چھاچھ اور شام کے وقت تازہ پانی کے ساتھ کھلانے سے پیٹ کے ہر قسم کے کیڑے دور ہو جاتے ہیں۔


Download

Post a Comment

0 Comments