Apnay Dil Ki Hifazat Kijiye, Naziruddin Minaai, Medicine, اپنے دل کی حفاظک کیجیئے, نذیر الدین مینائی, طب,

 Apnay Dil Ki Hifazat Kijiye, Naziruddin Minaai, Medicine, اپنے دل کی حفاظک کیجیئے, نذیر الدین مینائی, طب,



رگ دل کی بیاری (Coronary Artery Disease) جس کے نتیجے میں دل کا دورہ پڑتا ہے۔ امریکہ میں موت کا نمبر 1 سبب ہے۔ تقریبا سات لاکھ لوگ سالانہ اس کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ تعداد ملک میں ہونے والی سالانہ اموات کی کل تعداد کا ایک تہائی سے زیادہ ہے۔ ایسے لوگوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے جو رگ دل کی بیماری کی دیگر علامتوں مثلا درد دل میں مبتلا ہوتے ہیں۔ دل کے دورے سے قبل یا اس کے بعد کی پیچیدگیوں سے قبل رگ دل کی بیماری کی دیگر علامتوں مثلا انجائنا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ گو ہندوستان میں دل کے دوروں کی صحیح تعداد دستیاب نہیں ہے پھر بھی اندازہ ہے کہ کم از کم شہری علاقوں میں دل کے دوروں سے ہونے والی موتوں یا اس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد مغربی ممالک کے مقابلے میں ہمارے ملک میں بھی کچھ کم نہیں۔

شہر دہلی میں اس قسم کے مرض میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد گھر گھر جا کر ایک سروے کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے۔ ہندوستان میں ایسے لوگوں کی تعداد بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اگر ہم نے اس رجحان کو بدلنے کے لئے اس مرض کے اسباب اور اس کے سدباب کے طریقوں کی گہری تحقیق نہ کی تو یہ سلسلہ ہولناک حد تک بڑھ جائے گا۔

یہ معاملہ ہم سب کے لئے اور دوسرے طبی سائنس دانوں کے لئے بری تشویش کا باعث ہے۔ خصوصا ایسی صورت میں جبکہ یہ انکشاف ہوتا ہے کہ نسبتا کم عمر کے لوگ اس مرض کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ یہ لوگ عمر کی ایسی منزل میں ہوتے ہیں جب وہ زیادہ بار آور ہوتے ہیں اور اپنے کنبے اور اپنے ملک و قوم کے لئے زیادہ مفید کام کا انجام دے سکتے ہیں۔ ملک میں اس مرض کے سبب مرنے والوں کی مریضانہ کیفیت۔۔۔۔


Download

Post a Comment

0 Comments