Beli Rajputan Ki Malika by Nemrah Ahmed - بیلی راجپوتاں کی ملکہ از نمرہ احمد

 Beli Rajputan Ki Malika by Nemrah Ahmed - بیلی راجپوتاں کی ملکہ از نمرہ احمد



نمرہ احمد ان چند رائٹرز میں سے ایک ہیں جن کے ٹاپک عام عنوان سے زرا ہٹ کر ہوتے ہیں اور کہانی ایسے الجھی ہوئ ہوتی ہے کہ آپ کہانی کے ختم ہونے کے بعد ہی خود کو الجھن سے نکالا ہوا محسوس کرینگے.

کہانی شروع ہوتی ٧۰ سال پرانے دور میں جہاں "بیلی راجپتاں" نامی ریاست کے جنگلوں میں رتھ پہ سوار "ملکہ مایا فرنینڈس" کو راستے میں لٹیرے روک لیتے ہیں مگر لٹیروں کا سردار ملکہ کو جانے کا کہہ دیتا ہے اور ملکہ سمجھ جاتی ہے کہ یہ "بدر غاذان" نامی بندہ تھا جس سے اس کی ملاقات ہو چکی تھی. مایا جب اپنے محل پہنچتی ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ پراثرار طرح سے محل میں آگ لگنے کی وجہ سے انکے شوہر "شیکھر" کا انتقال ہو گیا ہے.

گاؤں میں یہ بات مشہور ہے کہ گاؤں کے قبرستان میں ایک آسیب ہے جو قبرستان کے رستے میں آنے والوں کو مار دیتا ہے.

مایا کو شک ہے کہ اس کے شوہر کو مارا گیا ہے . وہ بدر کے ساتھ ملکر وارات کی تحکیکات کرتے ہیں جسکے دہران دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہو جاتی ہے. بدر کی منگنی "زھرا" نامی اپنی کزن سے ہو چکی ہے. کیا واقعی شیکھر کا قتل ہوا تھا؟ آخر آسیب کا راز کیا ہے اور زھرا کیا کرےگی جب اسے بدر اور مایا کی محبت کا پتہ چلےگا؟

جاننے کے لئے پڑھیں "بیلی راجپتاں کی ملکہ"




Post a Comment

0 Comments