Jurm - Toba aur Islah-e-Ahwal, Dr. Tahir-ul-Qadri, جرم توبہ اور اصلاح احوال, ڈاکٹر طاہر القادری,

Jurm - Toba aur Islah-e-Ahwal, Dr. Tahir-ul-Qadriجرم توبہ اور اصلاح احوال, ڈاکٹر طاہر القادری,



Jurm - Toba aur Islah-e-Ahwal, Dr. Tahir-ul-Qadri, جرم توبہ اور اصلاح احوال, ڈاکٹر طاہر القادری,


 

 

جرم توبہ اور اصلاح احوال (Jurm Toba aur Islah-e-Ahwar)- شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا اسیران جیل سے تربیت خطاب۔

 

 

انسانی فطرت دو چیزوں سے مرکب ہے ارادہ خیر اور ارادہ شر، ان دونوں قوتوں میں تصادم جاری رہتا ہے۔ اگر ارادہ شر کی قوتیں غالب آجائیں تو انسان اسفل سافلین کی منزل تک پہنچتا ہے اور اگر ارادہ خیر کی قوتیں غالب آجائیں تو وہ انسان، انسان مرتضی بن جاتا ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ افراد جو ان دونوں خلقی و جبلتی قوتوں کی کشمکش میں خیر و نیکی کی قوتوں کے نفس انسانی پر تغلب رکھتے ہیں۔ محروم و خاسر ہیں وہ لوگ جو برائی و شر کی قوتوں کو پروان چرھاتے ہیں۔ اس کشمکش میں اسلام نیکی و خیر کی قوتوں کے فروغ و ترویج کے لئے تحریک پیدا کرتا ہے۔ برائی و شر، گناۃ و خطا، معیصت و نافرمانی سے مائل بتنفر کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام گناہ گار  و خطا کار سے نہیں گناہ اور خطا سے نفرت کا درس دیتا ہے۔ مظلوم سے نہیں ظلم سے تعلق خاطر منقطع کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ محکوم سے نہیں ظالم و مستبد حاکم سے دو بدو پنجہ آزمائی کے لئے ابھارتا ہے۔ مجبور مقہور سے نہیں، جابر و ستم شعار سے تذلیل و تحقیر آمیز سلوک کے لئے آمادہ کرتا ہے۔ مجرم سے نہیں جرم سے ناپسندیدگی کا اظہار کرتا ہے۔ زیر نظر کتاب "جرم توبہ اور اصلاح احوال" (Jurm Toba aur Islah-e-Ahwar) ڈاکٹر طاہر القادری کے سنٹر جیل فیصل آباد میں قیدیوں سے کئے گئے خطاب پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب روحانی و اخلاقی اور تربیتی لحاظ سے ہر خاص و عام کے لئے بالعموم اور جیل کی زندگی بسر کرنے والوں کے لئے بالخصوص ایک نایاب نسخے کی حیثیت رکھتی ہے۔ باری تعالی ہمیں صدق دل اور کامل اخلاص کے ساتھ اس سے استفادہ کرنے اور اپنے تزکیہ نفس اور اصلاح و احوال کی طرف متوجہ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

 

۔

 

نام کتاب، Book Name

Jurm - Toba aur Islah-e-Ahwal

جرم توبہ اور اصلاح احوال

مصنف، Author

Dr. Tahir-ul-Qadri, ڈاکٹر طاہر القادری

Edition, ایڈیشن

 

صفحات، Pages

32

حجم، Size

18.1 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

Minhaj-ul-Quran Printers, Lahore

منہاج القرآن پرنٹرز، لاہور

 

 

Read Online – Jurm - Toba aur Islah-e-Ahwal

Download – Jurm - Toba aur Islah-e-Ahwal

 

Post a Comment

0 Comments