Urdu Novel Nigari, Suhail Bukhari, Literature, اردو ناول نگاری, سہیل بخاری, ادب,
Urdu Novel
Nigari, Suhail Bukhari, Literature, اردو ناول نگاری, سہیل بخاری, ادب,
پیش نظر
کتاب کی تصنیف کا سبب یہ نہیں ہے کہ اب تک اردو میں ناول نگاری کی تاریخ پر بہت کم
کتابیں لکھی گئی ہیں اور یہ کتاب اس کمی کو پورا کرے گی اور نہ اس کا مقصد یہ ہے
کہ اب تک اردو ناول کے بارے میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ غیر تسلی بخش تھا اور یہ
کتاب اس کا پورا پورا حق ادا کرے گی۔ دراصل نہ حرف آخر وہ تھا نہ حرف آخر یہ ہے
اور بالکل یہ سیدھی سی بات ہے۔ اردو میں ناول نگاری بڑی شدومد کے ساتھ شروع ہوئی
تھی درمیان میں اس کی رفتار سست پڑ گئی لیکن اب پھر اہل قلم کی توجہ اس طرف مبذول
ہوئی ہے۔ چنانچہ اس زمانے میں بہت سے ناول لکھے گئے ہیں اور لکھے جارہے ہیں۔ اردو
ناول کے اس ارتقاء کے پیش نظر یہ ضروری ہے ہے کہ وقتا فوقتا اس کے اکتساب کا جائزہ
لیا جائے اور کھرا کھوٹا پرکھا جائے۔ بس اسی ضرورت کے تحت یہ کتاب لکھی گئی ہے اور
اسی ضرورت کے تحت کتابیں لکھی جائیں گی۔ اس کتاب کے صرف ایک ہی خصوصیت ہے اور وہ یہ
کہ میں نے اپنی رائے قائم کرنے میں آزادی سے کام لیا ہے۔ اور جہاں اپنے آپ کو
دوسروں کے خیالات سے متفق نہیں پایا وہاں اس کا بے جھجک اظہار کر دیا ہے۔ سہیل
بخاری سرگودھا
Post a Comment
0 Comments