Alam Panah, Rafia Manzur-ul-Amin, Novel, عالم پناہ, رفیعہ منظور الامین, ناول,
Alam Panah, Rafia Manzur-ul-Amin, Novel, عالم پناہ, رفیعہ منظور الامین, ناول,
رفیعہ منظور الامین 25۔جولائی۔1930ء
کو حیدر آباد میں پیدا ہوئی تھیں اور بروز پیر 30۔جون۔2008ء انہوں نے داعی اجل کو
لبیک کہا۔ روزنامہ 'انقلاب (ممبئی)' کے نامہ نگار ندیم صدیقی کے مطابق جب ان کے وقتِ وفات کے قریب ظہر کی
اذاں ہو رہی تھی تو ان کے لب اذاں کے ابتدائی الفاظ ( اللہ اکبر اللہ اکبر) دہراتے
ہوئے ہمیشہ کے لئے خاموش ہو گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
رفیعہ منظور الامین کی شہرت مقبولیت کی چوٹی پر 1988ء میں اس
وقت پہنچی جب مکتبہ جامعہ ، دہلی سے ان کا ناول " عالم پناہ " شائع ہوا۔ یہ ناول اشاعت سے قبل
مشہور ادارہ شمع کے خواتین اردو ماہنامہ "بانو" میں
قسطوار شائع ہوتا رہا تھا۔ ہمیں اچھی طرح یاد ہے کہ ہم بھائی بہن ، ہرچند کہ اس
وقت کم عمر تھے پھر بھی وراثت میں ملے ادبی ذوق کی وجہ سے اس ناول کی اگلی قسطوں
کا بڑا بےچینی سے انتظار کرتے تھے۔ پھر 1995ء میں اس ناول کو مشہور ہدایتکار لیکھ
ٹنڈن نے ٹیلی وائز کیا جو
"فرمان" کے عنوان سے دودرشن کے ذریعے منظرعام پر آیا۔
'عالم
پناہ' کا کردار کنول جیت سنگھ نے ، 'ایمن' کا دیپیکا نے اور 'نواب مرزا' کا راجہ
بنڈیلا نے ادا کیا تھا۔
"فرمان"
کا منظرنامہ اور اس کے مکالمے بھی محترمہ رفیعہ منظور الامین نے تحریر کئے تھے اور
تمام اداکاروں کے کاسٹیوم بھی خود انہوں نے ہی ڈئزائن کئے۔
رفیعہ منظور الامین ، ایک پولس عہدیدار عبدالحمید کی دختر تھیں۔
اُن کے والد پولس ٹریننگ اسکول کے پرنسپل تھے۔ رفیعہ منظور الامین کے شوہر محترم
جناب منظور الامین دودرشن کے ڈائرکٹر کے عہدے سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور اردو کی
ادب دنیا میں خاکہ نگاری کے حوالے سے اپنی ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں۔ آپ کے
مضامین اکثر و بیشتر مختلف اخبارات و رسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں۔
ان کی ایک دختر امریکہ میں ڈاکٹر ہیں اور دوسری سعودی عرب کے
ایک اسکول میں وائس پرنسپل کے عہدے پر فائز ہیں۔
رفیعہ منظور الامین کا سب سے پہلا ناول 'سارے جہاں کا درد' تھا
جس کو مشہور ناول نگار نسیم انہونی نے اپنے ادارے سے شائع کیا تھا۔ کشمیر کی
رومانی فضا کے پس منظر میں یہ ناول تخلیق کیا گیا تھا۔رفیعہ منظور الامین
کی کہانیوں کے دو مجموعے
دستک سی درِ دل پر
آہنگ
بھی طبع ہو چکے ہیں۔
ہندوستان کی کئی ادبی اکیڈمیوں نے رفیعہ منظور الامین کی
تخلیقات کو انعامات و اعزازات سے نوازا تھا۔ ٹیلی فلم "فرمان" کو بھی
کئی ایوارڈ ملے تھے۔
Read / Download Alam Panah - archive.org
Post a Comment
0 Comments