Suqraat - Socrates, Cora Mason, Biography, سقراط, کورا میسن, سوانح حیات,

Suqraat - Socrates, Cora Mason, Biography, سقراطکورا میسنسوانح حیات,

 

Suqraat - Socrates, Cora Mason, Biography, سقراط, کورا میسن, سوانح حیات,


 

کچھ محققین کے مطابق، قرانِ  حکیم  میں "حضرت لقمان    کے نام سے جس عظیم المرتبت  ہستی کا ذکر ہے، وہ دراصل سقراط ہی ہے۔ چونکہ قرآن  و حدیث یا کسی مستند تاریخی دستاویز میں اس قیاس کی کوئی تصدیق موجود نہیں،  لہذا میں سوائے واللہ  اعلم کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔ لیکن   وہ  دنیائے شرق و غرب کا وہ  فلسفی تھا جو ہر ملک و قوم، مسلک و مذہب اور رنگ و نسل  میں غیر متنازعہ شخصیت اور حق گوئی  پر جان قربان کرنے والا کردار بن کر زندہ ہے۔ وہ تاریخ کی واحد شخصیت ہے کہ جس  پر کسی نے کوئی تنقید نہیں کی بلکہ اس کے علمی، سیاسی اور اخلاقی  فلسفے کو ہر مکتبہ ء فکر اور طبقے کی طرف سے ہمیشہ خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

 

یونان کے شہر ایتھنز میں پیدا ہونے والا سقراط دنیائے فلسفہ کا وہ جلیل المرتبت استاد ہے جس نے پانچویں صدی قبل مسیح میں ملک یونان میں مغربی فلسفہ کی بنیاد رکھی ۔ افلاطون اور دوسرے حوالے بتاتے ہیں کہ پہلے وہ ایک مجسمہ ساز تھا اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کئی جنگوں میں شریک ہوا۔حلقہ  احباب میں اس کی حیثیت ایک روحانی بزرگ اوراستاد کی تھی۔ وہ فطرتاً ، اعلیٰ اخلاقی  کردار   رکھنے  والا  ایک حق پرست مزاج  تھا۔ اسی حق پرستانہ فطرت اور مسلسل غور و فکر کے باعث عمر کے آخری حصے میں اس نے دیوتاؤں کے حقیقی وجود سے انکار کردیا۔  جس کی پاداش میں جمہوریہ ایتھنز کی عدالت نے 399 قبل مسیح میں اسے خود کشی کی موت کی سزا سنائی۔ اور اس نے آج  کے ماڈرن "حق پرست ” مفکروں اور انقلاب کے نام نہاد علمبرداروں کے برعکس زہر کا پیالہ پی کر اپنے حق موقف پر جان دے دی۔

 

اس کتاب سقراط (Suqraat - Socrates) کی میزبان محفوظ شدہ دستاویزات کی تنظیم  arvhive.org ہے جہاں سے مندرجہ ذیل کڑیاں ملائی گئی ہیں اور اس کتاب کو اجازت نامہ Public Domain Mark 1.0 کے تحت تقسیم کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ لائسنس کے کسی مسئلے یا معلومات کی صورت میں متعلقہ میزبان تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 



نام کتاب، Book Name

Suqraat - Socrates

سقراط

مصنف، Author

Cora Mason

کورا میسن

 

 

صفحات، Pages

218

حجم، Size

55.60 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

Read Book – Suqraat - Socrates

Download Book – Suqraat - Socrates

 


Post a Comment

0 Comments