Tafseer Surah Ikhlas, Jalaluddin Qasmi, Tafseer, تفسیر سورۃ الاخلاص, جلال الدین قاسمی, تفسیر,

 Tafseer Surah Ikhlas, Jalaluddin Qasmi, Tafseer, تفسیر سورۃ الاخلاصجلال الدین قاسمیتفسیر,

Tafseer Surah Ikhlas, Jalaluddin Qasmi, Tafseer, تفسیر سورۃ الاخلاص, جلال الدین قاسمی, تفسیر,


 

اس سورۃ میں توحید خالص کا بیان ہے، اس لیے اس کا نام سورۃ الاخلاص ہے۔ اگرچہ روایات متضارب ہیں تاہم صحیح موقف یہ ہے کہ یہ سورت مکی ہے۔

 

مضمون: مختلف مواقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال ہوا کہ اپنے رب کی تعریف کریں آپ کا رب کون ہے؟ جواب میں یہ سورۃ نازل ہوئی۔ یہ سوال مکہ کے مشرکین نے کیا، مدینہ کے اہل کتاب نے کیا۔ ان میں سے ایک سوال کے جواب میں یہ سورت نازل ہوئی۔ باقی مواقع پر سوال کے جواب میں یہ سورت پڑھ کر سنا دی جاتی۔اس سورت کا مضمون توحید ہے۔ اس میں توحید باری کے سلسلے میں تمام جوانب کا بیان ہے:

الف: اللہ وہ یکتا ذات ہے جس میں دوہرے کا تصور نہیں ہو سکتا۔ اس مقصد کو لفظ اَحَدٌ سے بیان فرمایا۔

ب: اللہ کی ذات وہ یکتا موجود ہے جس کے ہاتھ میں کل کائنات کی تدبیر اور نظام ہے۔ اسی لیے کسی مطلب کی برآوری کے لیے صرف اور صرف اسی کی طرف وجوع کیا جاتا ہے۔ اگر کسی ذات کو وسیلہ بنایا جاتا ہے تو اس ما ذون وسیلہ کے ذریعے رجوع اللہ ہی کی طرف کرنا ہے۔ اس مطلب کو اَللّٰہُ الصَّمَدُ سے بیان کیا گیا ہے جس کے معنی مرجع و مأ وائے کل کے ہیں۔ یعنی کل کائنات اللہ کی محتاج ہے اور اللہ کسی کا محتاج نہیں ہے۔

ج: اللہ اس سے پاک و منزہ ہے کہ اس کی کوئی اولاد ہو۔ تمام کائنات کے ساتھ اللہ کی نسبت عبد و معبود، خالق و مخلوق کی ہے۔ اولاد کی نسبت دینا شان الٰہی میں انتہائی گستاخی ہے ۔ یہ گستاخی کتنی بڑی گستاخی ہے اس کا اندازہ سورہ مریم کی آیات ۹۰ ۔ ۹۱سے ہوتا ہے جن میں فرمایا:

 

تَکَادُ السَّمٰوٰتُ یَتَفَطَّرۡنَ مِنۡہُ وَ تَنۡشَقُّ الۡاَرۡضُ وَ تَخِرُّ الۡجِبَالُ ہَدًّا ﴿﴾ اَنۡ دَعَوۡا لِلرَّحۡمٰنِ وَلَدًا ﴿﴾

قریب ہے کہ اس سے آسمان پھٹ جائیں اور زمین شق ہو جائے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو کر گر جائیں۔ اس بات پر کہ انہوں نے رحمن کے لیے فرزند (کی موجودگی) کا الزام لگایا ہے۔

 

اس کتاب تفسیر سورۃ الاخلاص (Tafseer Surah Ikhlas) کی میزبان محفوظ شدہ دستاویزات کی تنظیم  arvhive.org ہے جہاں سے مندرجہ ذیل کڑیاں ملائی گئی ہیں اور اس کتاب کو اجازت نامہ Public Domain Mark 1.0 کے تحت تقسیم کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ لائسنس کے کسی مسئلے یا معلومات کی صورت میں متعلقہ میزبان تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

 

نام کتاب، Book Name

Muqeem-e-Asar

تفسیر سورۃ الاخلاص

مصنف، Author

Jalaluddin Qasmi

جلال الدین قاسمی

Edition, ایڈیشن

 

صفحات، Pages

52

حجم، Size

13.30 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

Read Book – Tafseer Surah Ikhlas  

Download Book – Tafseer Surah Ikhlas

 


Post a Comment

0 Comments