Piyaray Nabi ki Piyari Nasihatain, Jalaluddin Qasmi, Advise, پیارے نبی کی پیاری نصیحتیں, جلال الدین قاسمی, نصیحتیں,

 Piyaray Nabi ki Piyari Nasihatain, Jalaluddin Qasmi, Advise, پیارے نبی کی پیاری نصیحتیںجلال الدین قاسمینصیحتیں,

Piyaray Nabi ki Piyari Nasihatain, Jalaluddin Qasmi, Advise, پیارے نبی کی پیاری نصیحتیں, جلال الدین قاسمی, نصیحتیں,

 

نبیِّ مُکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پاکیزہ اور مبارَک سیرت رہتی دنیا تک  کے لئے مَشعلِ راہ ہے۔ آپ کی ہر ہر ادا میں ڈھیروں حکمتیں چُھپی ہیں، عاشقانِ رسول ان اداؤں کو بجا لانا اپنے لئے باعثِ فخر سمجھتے ہیں اور اسے دِین و دنیا کاسَرمایہ جانتے ہیں۔ لہٰذا یہاں پیارے مصطفےٰ  کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی 8 پیاری پیاری ادائیں ذکر کی جاتی ہیں۔

 

(1) گُفتارِ مُصطَفےٰ:سرکارِ مدینہ ﷺ پیارے انداز میں صاف صاف گفتگو فرماتے۔ اہم بات تین بار دُہراتے تاکہ اچھی طرح سمجھ لیا جائے اور بِلاضَرورت گفتگو نہ فرماتے۔

 

(2) رَفتار مبارَک: پیارے آقا   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم چلتے تو پاؤں جما کر چلتے گویا آپ بلندی سے نیچے اترتے معلوم ہوتے۔

 

(3) چھینکنے کا انداز: سرورِ کائنات صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بلند آواز سے چھینکنے کو نا پسند فرماتے تھے۔ جب چھینک آتی تو منہ مبارَک   کو کپڑے یا ہاتھ مبارک سے ڈھانپ لیتے۔

 

(4) آرام فرمانے کا انداز: رسولِ خدا   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سوتے وقت اپنا دایاں ہاتھ مبارک رُخسار کے نیچے رکھتے اور یہ دُعا پڑھتے:اَللّٰهُمَّ بِاسْمِكَ اَمُوتُ وَاَحْيَا یعنی اے اللہ میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا اور جیتا ہوں (یعنی سوتا اور جاگتا ہوں) اور جب بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے:   اَلْحَمْدُ  لِلَّهِ الَّذِي اَحْيَانَابَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَيْهِ النُّشُورُ یعنی شکر ہے اللہ کا جس نے ہمیں مر جانے کے بعد زندہ کیا اور اُسی کی طرف اُٹھنا  ہے۔

 

(5) پانی پینے کا انداز: سرکارِ مکۂ مکرمہ    صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پانی تین سانس میں نوش فرماتے۔

 

(6) خُوشبو کا استعمال: نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو خوشبو پسند تھی، خوشبو کا تحفہ رَد نہ فرماتے، مشک و عنبر خوشبو استعمال فرماتے۔

 

(7) آئینہ دیکھنے کا انداز: شہنشاہِ دوعالَم   صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم آئینہ دیکھتے وقت اللہ پاک کا شکر ادا کرتے اور یہ دعا پڑھتے: اَللّٰہُمَّ کَمَا اَحْسَنْتَ خَلْقِي فَحَسِّن خُلُقِي یعنی اے    اللہ جس طرح تُو نے میری تخلیق کو حسین کیا ایسے ہی میرے خُلْق کو بھی اچھا کردے۔

 

(8)سُرمہ لگانے کا انداز:مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اِثْمد سرمہ لگایا کرتے۔ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم مقدس آنکھوں میں سُرمہ کی تین تین سلائیاں  استعمال فرماتے تھے اور بعض اوقات دو دو سلائیاں سرمہ کی ڈالتے اور ایک سلائی کو دونوں مبارک آنکھوں میں لگاتے۔

 

اس کتاب پیارے نبی کی پیاری نصیحتیں (Piyaray Nabi ki Piyari Nasihatain) کی میزبان محفوظ شدہ دستاویزات کی تنظیم  arvhive.org ہے جہاں سے مندرجہ ذیل کڑیاں ملائی گئی ہیں اور اس کتاب کو اجازت نامہ Public Domain Mark 1.0 کے تحت تقسیم کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ لائسنس کے کسی مسئلے یا معلومات کی صورت میں متعلقہ میزبان تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

 

نام کتاب، Book Name

Piyaray Nabi ki Piyari Nasihatain

پیارے نبی کی پیاری نصیحتیں

مصنف، Author

Jalaluddin Qasmi

جلال الدین قاسمی

Edition, ایڈیشن

 

صفحات، Pages

26

حجم، Size

1.40 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

Read Book – Piyaray Nabi ki Piyari Nasihatain

Download Book – Piyaray Nabi ki Piyari Nasihatain

 


Post a Comment

0 Comments