Mukammal Ghiza Mukammal Sehat, Muhammad Chiragh Ali, Health, Medicine, Diet, مکمل غذا مکمل صحت, محمد چراغ علی, صحت, غذا
Mukammal Ghiza Mukammal Sehat, Muhammad Chiragh Ali, Health, Medicine, Diet, مکمل غذا مکمل صحت, محمد چراغ علی, صحت, غذا
جس غذا سے انسان کے جسم و جان اور بدن کی پرورش اور
پرداخت ہوتی ہے وہی انسان کی خوراک شمار ہوتی ہے۔ اس اعتبار سے ہمارے کھانے پینے کی
ہر شے ہماری خوراک اور غذا ہی ہوتی ہے۔ ہر طرح کی خوراک سے انسانی جسم و جان کو
قوت اور توانائی میسر آتی ہے۔ ہر طرح کی
خوارک کو ہم آسانی کے ساتھ تین بڑی اقسام گیس، مائع اور ٹھوس قرار دے سکتے ہیں۔ اس
کی پہلی قسم ہوا یعنی آکسیجن ہے اور دوسری قسم میں پینے والا پانی سب سے اہم اور
سر فہرست ہے۔ لیکن ہماری ٹھوس قسم کی خوراک کی بھی تین بڑی قسمیں ہیں۔ وہ تین قسمیں
نائٹروجن والی یعنی شورینی، غیر نائٹروجن والی یعنی ناشورینی اور معدنی غذائیں ہیں۔
ان میں سے پہلے دو قسم کی غذائیں یعنی شورینی اور ناشورینی بنیادی طور پر کاربن،
ہائیڈروجن، آکسیجن اور نائٹروجن کے اجزاء پر مشتمل ہوتی ہیں اور ان سے بدن اور جسم
میں گوشت پوست پیدا ہوتا اور بڑھتا رہتا ہے اور ان میں جسم اور بدن کے خلیات اور
رگ و ریشوں کی تعمیر و تقویت کا معمولی وظیفہ بھی ہوتا رہتا ہے۔ بالخصوص اس خوراک
کے باعث نائٹروجن والے یعنی شورینی ریشے اور رگون کے مادے بنتے اور ان کی اصلاح
ہوتی رہتی ہے۔
غیر شورینی غذائیں یعنی جو نائٹروجن والی نہیں ہوتیں ان میں
کاربن ہائیڈروجن اور آکسیجن کے مرکبات اور آمیزشوں والی غذائیں ہوتی ہیں۔ ان غذاؤں
کے باعث جسم کو قوت، طاقت اور حدت و حرارت کا حصول ہوتا رہتا ہے۔
تمام معدنی غذاؤں میں
نمکیات، پوٹاش، فاسفیٹس وغیرہ وہتے ہین یہ سب چونے، میگنیز اور فولاد وغیرہ ہوتے ہیں۔
اس طرح کے اجزاء معدنی غذائیں کہلاتے ہیں۔ ان کا حصول قریبا تمام قسم کے بناتات
اور حیوانات گوشت اور دودھ وغیرہ سے ہوتا ہے۔
Post a Comment
0 Comments