Jinsiyati Mutalaey, Syed Ali Abbas Jalapuri, جنسیاتی مطالعے, سید علی عباس جلالپوری,

Jinsiyati Mutalaey, Syed Ali Abbas Jalapuriجنسیاتی مطالعے, سید علی عباس جلالپوری,



Jinsiyati Mutalaey, Syed Ali Abbas Jalapuri, جنسیاتی مطالعے, سید علی عباس جلالپوری,


 

ایک مستقل شعبہ علم کی حیثیت سے جنسیات کی تدوین 19 ویں صدری میں عمل میں آئی تھی لیکن اس کے اصول مبادی کا کھوج قدیم تمدنوں سے بھی ملتا ہے۔ فراعین مصر کے مقبروں کی کھدائی سے ایسی تحریریں دستیاب ہوئی ہیں جنہیں آج کل کی زبان میں فحش کا نام دیا جاتا ہے اور جو عالم عقبی میں فراعین کا جی بہلانے کے لئے ان کی ممیوں کے ساتھ دفن کی جاتی تھیں۔ چینیوں، یونانیوں، رومیوں، ہندیوں اور عربوں نے جنسی موضوعات پر مستقل کتابیں لکھی ہیں اور علم کے بارے میں ایسے ایسے انکشافات کیئے کہ بعض پہلوؤں سے آج بھی ان پر چنداں اضافہ نہیں کیا جاسکا۔ اس ضمن میں افلاطوں کے ایک شاگرد میریقیدیز پونٹائی کی کتاب جنسی حظ اووڈ کی فن عشقبازی اور جونیاں مارشل اور ہوریس کی نظمیں قابل ذکر ہیں۔ اووڈ قیصر آگسٹس سیزر کے عہد کا مشہور شاعر تھا جس کا معاشقہ قیصر کی نواسی جولیا سے ہوا اور راز فاش ہونے پر دونوں کو جلا وطن کر دیا گیا۔ فن عشقبازی اووڈ کے ذاتی مشاہدات اور واردات کا آئینہ ہے۔ وہ نسوانی فطرت کا بہت بڑا مبصر ہے۔ اس نے مزاحیہ پیرائے میں عورتوں کو ورغلانے کے گر بتائے ہیں اور دوسری طرف عورتوں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ کس طرح اپنے عشاق پر قابو پاسکتی ہیں۔

 

اووڈ، جونیال اور ہوریس کی نظموں میں معاصر رومی معاشرے کی جنسی زندگی کی جھلکیاں دکھائی دیتی ہیں اور جنسیات کے بارے میں رموز و نکات ملتے ہیں۔ افلاطون کے مکالمے سمپوزیم اور فیدو میں اور سینو کی نظموں میں ہم جنس عشق کا ذکر والہانہ شیفتگی سے کیا گیا ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم جنسیت قدیم یونانی معاشرے کا تعلیمی ادارہ بن گئی تھی۔ قدیم چینی ادبیات میں دو کتابیں سنہرا کنول اور چنگ پنگ می قابل ذکر ہیں۔ سنہرا کنول میں تاؤ مت کے پیروؤں کے لئے اعادہ شباب اور جنسی حظ کے حصول کے طریقے درج کئے گئے ہیں۔ اور جنسی ترغیبات سے بحث کی گئی ہے۔

 

 

نام کتاب، Book Name

Jinsiyati Mutalaey

جنسیاتی مطالعے

مصنف، Author

Syed Ali Abbas Jalalpuri, سید علی عباس جلالپوری

Edition, ایڈیشن

 

صفحات، Pages

25

حجم، Size

2.10 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

Read Book – Jinsiyati Mutalaey

Download Book – Jinsiyati Mutalaey

 

Post a Comment

0 Comments