Ilaj-ul-Ghurba, Hakim Ghulam Imam, Muhammad Asghar Ali, Medicine, علاج الغرباء, حکیم غلام امام, محمد اصغر علی, طب,

 Ilaj-ul-Ghurba, Hakim Ghulam Imam, Muhammad Asghar Ali, Medicine, علاج الغرباء, حکیم غلام امام, محمد اصغر علی, طب, 



حمد بیحد اس حکیم علی الاطلاق کو سزاوار ہے جس نے اپنے حکمت شاملہ اور قدرت کاملہ سے ہزار ہا ہزار عالم پیدا کئے، اور انسان ضعیف البنیان کو افضل المخلوقات بنایا، اور اسی کیوں عرش سے فرش تک تمام موجوداب کو منصہ ظہور پر جلوہ گر فرمایا اور اس کی مدار حیات و مناط و ممات صحت اور مرض کو قرار دیا اور حفظ صحت حاصلہ اور اعادہ تندرستی زائلہ کے لئے اعادیہ اغذیہ و ادویہ کو ایجاد کیا اور اس کی تشخیص و امراض کے واسطے اطبائے جسمانی اور حکمائے روحانی کو خلعت وجود سے سرفرازی بخشی، اور ان کی نوشداروئے ہدائت دار شادے زہر ضلالت اور الہاد کا اثر بالکلیہ دفع فرمایا اور مبتلایاں مرض ملک جہل و نادانی کو آب حیات علم و حکمت پلایا۔

 

خصوصاً بروج فتوح سید المرسلین باعث ایجاد عالمین حضر محمد مصطفے احمد مجتبی کو ان کے ارشاد فیض بنیاد سے علم بدلل کو بمنزلہ علم ادیان کے شرف حاصل ہوا۔ اور ان کے آل دی کمال اور اصحاب فیض مآب کی ترتیب و تہذیب سے علم طب کامل ہوا۔




Post a Comment

0 Comments