Ilm-o-Amal-e-Tibb, Col. Bhola Nath, Health, Medicine, علم و عمل طب ، کرنل پھولا ناتھ, صحت, طب,

 Ilm-o-Amal-e-Tibb, Col. Bhola Nath, Health, Medicine, علم و عمل طب ، کرنل پھولا ناتھ, صحت, طب, 





مکرم بندہ جناب حکیم اجمل خان صاحب، تسلیم۔ میری ایک مدت سے آرزو تھی کہ ایک اس قسم کی کتاب لکھی جائے کہ جس میں یونانی اور انگریزی طب کے معلومات پر مشتمل ہوں۔ چنانچہ اس غرض سے میں ایک عرصہ تک سامان فراہم کرتا رہا۔مگر افسوس کہ مشاغل کار سرکار کے سبب سے کچھ اس قسم کے اتفاقات ہوتے رہے کہ جن مقامات میں مجھے  تصنیف کرنے کے لئے کتب خانوں وغیرہ کی مدد مل سکتی تھی وہاں پر مجھے فرصت نصیب نہ ہوئی اور جہاں پر مجھے فرصت نصیب ہوئی وہاں پر اس قسم کے سامان میسر نہ ہو سکے۔ الغرض کئی سال اسی لیت و لعل میں گذری۔ آخر 12-1911 میں جب مجھے ایران جانے کا اتفاق ہوا تو وہاں پر مجھے فرصت نہایت کثرت سے ملی مگر چونکہ میں بالکل صحرانورد اور دشت گرد حالت میں تھا اس لئے نہ تو میرے پاس کوئ کتاب موجود تھی نہ اپنے لکھے ہوئے نوٹ تھے۔ جن کے سہارے پر کتاب لکھنے کی جرات کرتا۔

Post a Comment

0 Comments