Ziabetis Ap har cheez Kha Saktay hain, Diabetes, Dr. Asif Mehmood Qadri, Health, Medicine, ذیابیطس۔ آپ ہر چیز کھا سکتے ہیں, ڈاکٹر آصف محمود قادری, طب, صحت,
Ziabetis Ap har cheez Kha Saktay hain, Diabetes, Dr. Asif Mehmood Qadri, Health, Medicine, ذیابیطس۔ آپ ہر چیز کھا سکتے ہیں, ڈاکٹر آصف محمود قادری, طب, صحت,
ذیابطیس کے اکثر مریض کھانے پینے کے کافی شوقین ہوتے ہیں،
اور ایک لحاظ سے ان کا یہی شوق، ان کے مرض کی وجہ بھی بنتا ہے۔ لیکن ذیابطیس کی
تشخیص ہوتے ہی ان کی دنیا بدل جاتی ہے۔ ہر وہ چیز جو انیہں پسند تھی، وہ منع کر دی
جاتی ہے، اور کاغذ کے ایک ٹکڑے پر لکھا ہو اپرھیزی کھانے کا ایک چارٹ ان کے ہاتھ میں
تھما کر، فرمان جاری کر دیا جاتا ہے کہ اب اپنی باقی زندگی وہ صرف وہی چیزیں کھا
سکتے ہیں، جو کہ اس کاغذ پر لکھ دی گئی ہیں۔ ستم بالائے ستم یہ، کہ خوراک کے اس
پرھیزی چارٹ میں عموماً ایسے کھانے بتائے جاتے ہیں، جو ہمارے ماحول اور ثقافت سی میل
نہیں کھاتے، لہذا بیشتر لوگوں کے لئے وہ قابل قبول نہیں ہوتے۔ اور جو چیز قابل
قبول نہیں ہوتی، لوگ اس پر شاذ و نادر ہی کبھی عمل کر پاتے ہیں۔
ہم ہمیشہ سے یہ
سمجھتے آئے ہیں کہ اس صورت حال کو بدلنا چاہیے۔ یہ ٹھیک ہے کہ ذیابطیس کے مریض کو
خوراک کے بارے میں کچھ پاندیاں تو ماننا ہی پڑیں گی۔ لیکن ہم ان کی خوراک میں ذاتی
پسند و ناپسند کے مطابق انتخاب کی گنجائش تو بہر حال پیدا کر ہی سکتے ہیں۔ اس کے
علاوہ ہم ذیابطیس کے مریضوں کے لئے کچھ ایسی غذائی سفارشات بھی ترتیب دینا چاہتے
تھے، جو ہماری دھرتی اور ہماری ثقافت کے مطابق ہوں۔ ۔۔
Post a Comment
0 Comments