Ziabetis control Kejiye, Dr. Saleem Farooqui, Health, Medicine, Diabetes, ذیابیطس کنٹرول کیجئے, ڈاکٹر سلیم فاروقی, صحت, طب,
Ziabetis control Kejiye, Dr. Saleem Farooqui, Health, Medicine, Diabetes, ذیابیطس کنٹرول کیجئے, ڈاکٹر سلیم فاروقی, صحت, طب,
تمام حمد و ثناء کے لائق ہے وہ رب کریم جس نے انسان کو ان
علوم سے بہرہ ور کیا جن سے وہ یکسر نابلد تھا اور تمام عقیدتوں اور محبتوں کا مرجع
ہیں وہ دانائے ختم الرسل ﷺ جن کی بدولت ہمیں خدا شناسی، کائنات شناسی اور خود شناسی کی
دولت میسر آئی ہے۔ مجھے بطور معالج (فیملے فزیشن) میڈیکل پریکٹس کرتے ہوئے نصف صدی
گذر چکی ہے اور میں نے لاکھوں مریضوں کے مختلف امراض کی تشخیص و علاج میں اپنی
زندگی کے شب و روز بسر کیے ہیں ۔ کئی ایک بیماریوں کے بارے میں میری خصوصی توجہ،
ماہرانہ نگہداشت اور تحقیق بروئے کار رہی ہے۔ ان بیماریوں میں ذیابیطس سر فہرست
ہے۔ اس بیماری میں مبتلا ہزاروں مریضوں کے معائنے، ان کے طرز زندگی، خاندی حالات،
رہن سہن، عادات اور خوراک پر غور و خوض کیا ہے۔ مرض کے متعلق ان کے توہمات، خدشات
اور سوالات سن کر ان کی تسلی و تشفی کرتا رہا ۔ اس بیماری کی ماہیت، اسباب، علامات،
انسانی جسم و ذہن پر اس کے اثرات اور ان کی پیچیدگیوں اور انہیں کنٹرول کرنے کے
مختلف طریقوں پر سر دھنتا رہا۔ کیا یہ زندگی بھر کا روگ ہے؟ یا اسے ایک بار ہی
علاج سے ختم کیا جاسکتا ہے۔
اگر نہیں تو پھر
اسے مسلسل کیسے کنٹرول کیا جاسکتا ہے کہ مریض اپنی طبعی زندگی معمول کے طور پر
گذار سکے۔ اور ایک عام صحت مند انسان کی طرح اپنے فرائض کو احسن طور پر سر انجام دیتے
ہوئے زندہ رہ سکے۔ مطالعہ، مشاہدات اور طویل تجربے کا کوئی بدل نہیں ہو سکتا۔
چنانجہ میں نے سوچا کہ علم کے اس خزینے کو انسانی فلاح و بہبود کی خاطر دوسروں تک منتقل
کرنا ایک سعادت سے کم نہی ہے۔ تاکہ مرض اور اس کے لواحقین بیماری سے متعقل ضروری
واقفیت حاصل کر سکیں اور پھر اس روشنی میں اپنی راہ متعین کر سکیں۔ کیونکہ عمل علم
کا بیٹا ہوتا ہے۔ پھر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس بیماری کو کنٹرول کرنے کے لئے
معالج، مریض اور اس کے اقربا کا باہمی تعاون از بس ضروری ہوتا ہے۔
Post a Comment
0 Comments