Tibb-e-Islami or Jadid Medical Science, Dr. Jawad Fazil, Health, Medicine, طب اسلامی اور جدید سائنس, ڈاکٹر جواد فاضل, ہیلتھ, طب,

 Tibb-e-Islami or Jadid Medical Science, Dr. Jawad Fazil, Health, Medicine, طب اسلامی اور جدید سائنس, ڈاکٹر جواد فاضل, ہیلتھ, طب, 


طب اسلامی اور جدید میڈیکل سائنس کے انکشافات۔

طب نبوی، طب امام جعفر صادق اور طب امام علی رضا،

اس مشہور و متبرک کتاب میں ہر قسم کی بیماریوں کا علاج اور احادیث آئمہ معصومین کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ہر گھر کی زینت بنانے کے قابل ہے۔ ناشر: الحسن بک ڈپو، نارتھ ناظم آباد، کراچی۔ جس طرح اسلام سے قبل ایران کی قدیم تاریخ کے بارے میں ہمارے پاس دوسروں کی روایات کے علاوہ کوئی مستند روایت نہیں، بالکل اسی طرح ہمیں صحیح طور پر نہیں معلوم کہ علم طب یونان سے کس طرح ہمارے ملک میں پہنچا، اور اس سرزمین پر کیسے اس کی ترویج ہوئی۔ البتہ یہ بات یقینی ہے کہ "جندی شاہ پور" کے ہسپتال کا شمار دنیا میں علم طب کی پہلی یونیورسٹی میں ہوتا ہے۔ اور یہ ملت ایران تھی کہ جس نے علم کی تاریخ میں پہلی بار علم طب کی تعلیم و تکمیل کے لئے یونیورسٹی بنانے کی فکر کی۔

 

 ہمارا یہ دعوی نہیں کہ علم طب کا آغاز ہم ہی سے ہوا لیکن یہ کوئی پوشیدہ بات نہیں کہ اس دنیا میں سب سے پہلی طبی یونیورسٹی کی بنیاد ہم ہی نے رکھی ہے۔ اسلام سے قبل عربوں کی تارریخ میں دو حاذق اطباء کا ذکر ملتا ہے۔ ایک ابن جدیم کہ جس کا تعلق "تیم الرباب" قبیلے سے تھا اور دوسرا حارث بند کلدہ کہ جس کا تعلق طائف کے قبیلے بنی ثقیف سے تھا۔  عربوں کی روایت کے مطابق ان دونوں اطباء نے جندی شاہ پور سے طب کی تعلیم حاصل کی۔ اور یہ دونوں طبیب ساسانی بادشاہوں کے دو میں شعبہ طب کے نگران تھے۔





Download

Post a Comment

0 Comments