6 Nabzain Kul Amraz, Medicine, Hakim Syed Nemat Ali, چھ نبضیں کل امراض, طب, حکیم سید نعمت علی,
6 Nabzain Kul Amraz, Medicine, Hakim Syed Nemat Ali, چھ نبضیں کل امراض, طب, حکیم سید نعمت علی,
ابتدائی شکر
ہے رب کائنات کا جس نے طب کا موضوع سمجھنے کے لئے ایک ایسی ہستی کو دنیا میں بھیجا
جنہوں نے طب کو نکھار دیا اور طب یونانی کو قانون قدرت سے جوڑ کر سمجھایا، اس ہستی
کا نام حضرت دوست محمد صابر ملتانی رحمۃ اللہ علیہ ہے انہوں نے طب کی اس ڈگمگاتی
کشتی کو کامیابی کی منزل تک پہنچایا اور ان گنت مشکلات کا سامنا کیا۔ طب یونانی کو
نئے انداز میں روشناس کرایا تو طب یونانی کے حکماء ہجوم در ہجوم ساتھ مل گئے اور
طب کے فلک پر ہزاروں ستارے چمکنے لگے اور قانون فطرت کے کرنیں ہر سمت پھیلنی شروع
ہوئیں ہر حکیم اس کا سمجھنا اپنی ضرورت محسوس کرنے لگا بندہ نے بھی 1996 میں طب میں
قدر رکھا اور شفیق اساتذہ کرام سے مستفید ہوا پھر سیکھنے کے ساتھ سکھانے کا بھی
ذوق پیدا ہوا پھر مختلف شہروں کے حکماء متعارف ہوئے صادق آباد کے حکماء کا ذوق
قابل ستائش تھا، پھر لاہور کا سفر صابر شاہیں فاؤئنڈیشن چوک یتیم خانہ سے شروع
ہوا۔
تربیتی ماہانہ اجلاس میں میری حوصلہ افزائی کرنے
والے شفقت اور محبت کے پیکر استاذ الحکماء محترم رفیق شاہیں صاحب اور علمی شخصیت
فن شناس جناب ظفر علی عباسی صاحب کمیر شریف ساہیوال والے جن کی محبتوں نے مجھے بہت
جلد اپنے قریب کیا۔ اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ رفقائے طبیب اور طب کے اس چمن میں
سدا بہار رہے۔ ـ(آمین) خادم فن : حکیم سید نعمت علی
Post a Comment
0 Comments