Dolat Sehat Khushi، Robin Seger, Hina Imtiaz, Health, دولت صحت خوشی, رابن سیجر, حنا امتیاز, طب,
Dolat Sehat Khushi، Robin Seger, Hina Imtiaz, Health, دولت صحت خوشی, رابن سیجر, حنا امتیاز, طب,
آج کل گہما گہمی کے دور میں لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں
ہوتا کہ وہ بیشمار کتابوں کا مطالعہ کر سکیں اور نہ ہی وہ اپنی ذات پر زیادہ توجہ
دے پاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے معیار
زندگی کے ساتھ ساتھ ان کی صحت پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ یہ کتاب اپنی نوعیت
کی ایک بے مثال منفرد کتاب ہے جس کے ذریعے آپ اپنے معیار زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی
جسمانی اور ذہنی صحت بھی بہتر کر سکتے ہیں۔ اور بہت آسانی کے ساتھ اپنے مقاصد میں
کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس کتاب کے مصنف رابن سیجر بین الاقوامی شہرت یافقہ
شخص ہیں اور برطانیہ کے ان تین مصنفوں میں سے ایک ہیں جنہیں حسن کارکردگی کی وجہ
سے انہیں مختلف انعامات سے نوازا گیا ہے۔ یہ سیجر انٹرنیشنل کمپنی کے بانی ہیں ۔
یہ کمپنی تمام عمر
کے لوگوں کے علاوہ مختلف تنظیموں اور اداروں کی بھی تربیت کر رہی ہے۔ اس کتاب میں
42 دن (چھ ہفتوں) کا ایک ہدف دیا گیا ہے۔ جو دراصل ایک تربیتی پروگرام ہے جس پر
عمل کر کے آپ صرف 42 دنوں میں اپنی زندگی ہمیشہ کے لئے تبدیل کر سکتے ہیں۔ اور اپنی
ناکامیوں کو کامیابیوں میں بدل سکتے ہیں۔ اس کتاب میں مصنف نے لوگوں کو ناکامی کی
بڑی وجہ یہ بتائی ہے کہ لوگ اس لئے ناکام نہیں ہوتے کہ ان میں اپنا مقصد حاصل کرنے
کی خواہش نہیں ہوتی۔ ارادہ نہیں ہوتا یا پھر ان میں کام کرنے کی تحریک نہیں ہوتی
جو انہیں کام کرنے پر اکساتی ہے۔ مصنف کے مطابق لوگوں کی ناکامی کی بڑی وجہ ان کی
ناکامی کی عادات ہیں۔ جس نے ان کے ذہن میں مضبوط جڑیں پکڑ لی ہیں۔ ضرورت اس بات کی
ہے کہ ناکامی کی اس عادت کو کامیابی کی عادت میں تبدیل کیا جائے جس کا بہت آسان طریقہ
مصنف نے آپ کو اس کتاب میں بتایا ہے۔
Post a Comment
0 Comments