Rahnuma-e-Nojawani, Professor Arshad Javed, Health, Medicine, رہنمائے نوجوانی, پروفیسر ارشد جاوید, طب, صحت,

 Rahnuma-e-Nojawani,  Professor Arshad Javed, Health, Medicine, رہنمائے نوجوانی, پروفیسر ارشد جاوید, طب, صحت, 


 اعلی تعلیم کی تکمیل کے بعد امریکہ سے واپسی پر میں نے بہاولپور ڈویژن کے ایک چھوٹے سے شہر چشتیاں میں اپنا نفسیاتی کلینک شروع کیا۔ میرا پہلا مریض ایک معمولی پڑھا لکھا دیہاتی نوجوان تھا جس کی انہی دنوں شادی ہوئی تھی مگر یہ نوجوان کئی ماہ گذرنے کے باوجود اپنی بیوی سے ازدواجی تعلقات قائم کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ بالکل نارمل تھا یعنی اسے کوئی جسمانی مسئلہ نہ تھا۔ پہلی ملاقات مین اس کے مسئلے پر عمومی گفتگو ہوئی پھر اسے علاج کے لئے چند دن بلایا گیا مگر وہ نہ ایا۔ میں بھی اس نوجوان کو بھول گیا۔ ایک ماہ بعد اچانک اس کے بڑے بھائی سے ملاقات ہوئی میں نے اس نوجوان کے متعلق پوچھا اسکی آنکھوں سے آنسو نکل آئے۔ اس نے آنسو پونچھتے ہوئے بتایا کہ اس نے خود کشی کر لی۔


Download



Post a Comment

0 Comments