Taj-ul-Hikmat, Hakim Hari Chand Multani, Medicine, تاج الحکمت, حکیم ہری چند ملتانی, طب,

 Taj-ul-Hikmat, Hakim Hari Chand Multani, Medicine, تاج الحکمت, حکیم ہری چند ملتانی, طب,



یہ امر موجب مسرت ہے کہ ہندوستان کی آزادی کے بعد طب یونانی، آیورویدک و ہومیو پیتھک کو روز افزوں مقبولیت حاصل ہو رہی ہے اور معالجین کے علاوہ طبی لٹریچر کو اب عوام و خاص بھی شریک مطالعہ کرنے لگے ہیں۔ اس سلسلہ میں ایک عرصہ سے طبی طبقہ ایک اسی مستند و جامع کتاب کے خواہاں تھے، جس میں سر سے پاؤں تک تمام امراض کی تعریف، وجوہات، علامات، تشخیص و آیورویدک، یونانی، ایلوپیتھک، ہومیوپیتھک و بایو کیمک (پانچ پنتھی) کے مجربات اور غذا و پرھیز کے علاوہ دیہاتوں میں ملنے والی عام جڑی بوٹیوں کے آزمودہ نسخہ جات موجود ہوں۔ ہم نے دیکھا کہ یہ مطالبہ درست تھا اور "گھریلو ڈاکٹر" ہندوستان کی جڑی بوٹیاں "جلد اول، دوم، سوم، جہارم" جیسی طبی کتب کے پہلو بہ پہلو اس کی بھی ضرورت ہے، کیونکہ ہماری نظروں میں آج تک کوئی ایسا جامع و مستند گرنتھ نہیں گذرا جو ماڈرن علاج پر بالتفصیل جانکاری دے سکے، اس لئے پچھلے دس سال کی دن رات کی کوششوں سے اس مہان پوتر گرنتھ "تاج الحکمت" کو ترتیب دیا اور اس کا کافی حصہ میں نے اٹھاسی ہزار مہرشیوں کی پتو بھومی نیمے شارنے (یو، پی) میں پوتر درئاے گومتی گنگا کے کنارے جڑی بوٹیوں کے بھاری جنگلوں میں اور اس نئے اضافہ شدہ ایڈیشن کی بھوان شوکی پوتر دھرتی ماؤنٹ آبو (راجھستان) میں کڑی محنت سے ترتیب دیا ہے۔



 Download

Post a Comment

0 Comments