Jari Bution ke Kamalat or Jadeed Scienci Tahqiq, Medicine, جڑی بوٹیوں کے کمالات اور جدید سائنسی تحقیق, طب, Hakim Tariq Mahmood, حکیم طارق محمود,

  Jari Bution ke Kamalat or Jadeed Scienci Tahqiq, Medicine, جڑی بوٹیوں کے کمالات اور جدید سائنسی تحقیق, طب, Hakim Tariq Mahmood, حکیم طارق محمود, 




طب اسلامی اور طب یونانی کے تحت جڑی بوٹیوں سے علاج کی افادیت زمانہ قدیم سے مسلمہ ہے۔ ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک دونوں ہی اس سے فائدے اٹھا رہے ہیں۔ بھارت، سری لنکا، برما، بنگلہ دیش اور پاکستان میں اس طیرقہ علاج کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔ جرمنی میں بچوں کا علاج ہربل میڈیسن سے کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں سونف کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے۔ برطانیہ میں بھی ایک فرم نے مختلف جڑی بوٹیوں سے دمہ، کھانسی، یرقان، پتھری، بواسیر اور گسھئے کے علاج کی ادویات تیار کی ہیں۔

 

  روس اور چین میں کینسر، بلڈ پریشر، آنتوں کی بیاریوں اور دل کی شریانوں میں خون کے انجماد کو روکنے کے لئے ہربل میڈیسن کا استعمال کیا جاتا ہے۔ دماغی امراض کے لئے لہسن اور کم خرچ جڑی بوٹیوں سے دوا تیار کی گئی ہے۔ امریکہ میں بھی جگہ جگہ نیچرل فوڈز کے سٹور قدرتی جڑی بوٹیاں فراہم کر رہے ہیں۔ ان میں ملٹھی، تلسی اور گاؤ زبان سے کھانسی کے شربت تیار کئے جاتے ہیں جو امریکہ میں بہت مقبول ہو رہے ہیں۔ پیٹ کے امراض میں مستعمل سونف، الائچی اور پودینہ سے تیار کر دہ ہربل چائے کا استعمال امریکہ کے گھر گھر تک پہنچ چکا ہے۔ چائنہ میں سرکاری سطح پر دیسی طب کے باقاعدہ کئی ایک ہسپتال، طبی تعلیم کے کئی  ایک کالج اور تحقیقی ادارے قائم کئے جا چکے ہیں۔


Download

Post a Comment

0 Comments