Janwaron ke Tibbi or Rohani Faeday, Molana Hasan-ul-Hashmi, Medicine, جانوروں کے طبی اور روحانی فائدے, مولانا حسن الہاشمی, طب,

  Janwaron ke Tibbi or Rohani Faeday, Molana Hasan-ul-Hashmi, Medicine, جانوروں کے طبی اور روحانی فائدے, مولانا حسن الہاشمی, طب, 



بے شک دنیا کی ہر چیز انسان کے لئے پیدا کی گئی ہے۔ کیا زمین کیا آسمان۔ کیا زمین کے ذرے اور کیا آسمان کے ستارے اور کیا چاند اور سورج ہر ایک چیز انسان کی خدمت کےلئے بنائی گئی ہے اور وہ اپنی پیدائش کے روز اول سے انسان کی خدمت میں مشغول و منہک ہے۔ حد تو یہ ہے کہ وہ غلاظت جس سے بالعموم ہم نفرت کرتے ہیں وہ بھی انسان کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ وہ کھاد بن کر اناج کی پیداوار میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ رحمان و رحیم کی قدرت کاملہ کے قربان جائیں کے ان نے غلاظت جیسی گھٹیا چیز کو بھی انسانی خدمت کے لئے وقت کر دیا ہے اور چوں کہ یہ غلاظت انسان کو فائدہ پہچانے کی اہلیت رکھتی ہے اسی لئے اہل دنیا کی نظر میں اس کی بھی ایک قیمت مقرر ہے اور اس کو بھی قدر کی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔

 

 اسی طرح پروردگار نے جانوروں کو انسانوں کی خدمت کے لئے پیدا کیا ہے۔ ہزاروں حیوانات مختلف انداز سے انسانوں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں، کوئی بوجھ اٹھا رہا ہے، کوئی گوشت فراہم کر رہا ہے، کوئی دودھ دے رہا ہے اور کوئی شہد جیسی نعمت عطا کر رہا ہے۔


Download

Post a Comment

0 Comments