Jami-ul-Hikmat, Hakim Muhammad Hasan Qarshi, Medicine, جامع الحکمت, حکیم محمد حسن قرشی, طب,

  Jami-ul-Hikmat, Hakim Muhammad Hasan Qarshi, Medicine, جامع الحکمت, حکیم محمد حسن قرشی, طب, 


علوم و فنون کی تاریخ جس قدر دلچسپ اور سبق آموز ہے۔ اسی قدر دقت طلب بھی ہے کسی قدیم علم کی ترتیب و تدوین کی صحیح تاریخ معلوم کرنا نہ صرف مشکل ہے بلکہ بعض حیثیتوں سے محال بھی ہے۔ علم طب کی تدوین کی صحیح کیفیت کا معلوم کرنا بھی بہت مشکل ہے اور اس دلچسپ اور مفید موضوع کے متعلق تاریخ قدیم  میں بہت کم مواد موجود ہے۔ بعض دیگر علوم کی طرح علم طب کی ابتدا بھی غیر منضبط اور توہم آمیز معلومات سے ہوئی اور تمدن کی ترقی  کے ساتھ اس میں ترتیب و تہذیب کی شان پیدا ہوئی۔   جالینوس نے بقراط کی کتاب الایمان کی شرح میں طب کی ابتدائی تاریخ کی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تحریر کیا ہے۔ کہ اس کے متعلق حکماء کے دو گروپ ہیں۔ ایک گروہ تو ان ارباب فلسفہ کا ہے جو عالم کو قدیم قرار دیتا ہے اس گروہ کی رائے میں طب بھی قدیم ہے کیونکہ یہ علم ہر زمانہ میں انسان کے لئے ضروری تھا۔ دوسرا گروہ حدوث اجسام کا ہے۔

 

یونانیوں کے علاوہ اکثر دوسری قوموں میں بھی اس علم کو الہامی قرار دیا گیا ہے۔ یہودیوں کا خیال ہے کہ اس علم کو خداوند تعالی نے موسی علیہ السلام پر نازل فرمایا۔ صائبی اس امر کے قائل ہیں کہ یہ علم ان کے ہیکلوں سے اشاعت پذیر ہوا۔ اور ان کے مذھبی سرداروں پر یہ علم الہام ہوا تھا۔ مجوسیوں کا خیال ہے کہ زردشت پر چار طرح کے علوم کی کتابیں نازل ہوئیں تھیں جن میں سے ایک طب ہے۔ ہندو آیورویدک کا سرچشمہ وحی و الہام قرار دیتے ہیں۔



Download

Post a Comment

0 Comments