Ibarat, Prof. Atiqullah, Poetry, عبارت, پروفیسر عتیق اللہ, شاعری,

Ibarat, Prof. Atiqullah, Poetry, عبارتپروفیسر عتیق اللہشاعری,

 


Ibarat, Prof. Atiqullah, Poetry, عبارت, پروفیسر عتیق اللہ, شاعری,



 

غزل کا لسانی شعار، اجمال و ایجاز  کا جس طور پر پابند ہوتا ہے اور مضامین میں جس طرح تکرار اور باز آفرینی ایک روایت کے طور پر بر سر کار ہوتی ہے اسے Deconstructکرنے کا ایک طریقہ نظم کے تجربے سے ہو کر جاتا ہے ۔ اور یہ تجربہ نظیر کی اپنی ملک ہے۔ نظیر کے موضوعات کا افق اسی لئے وسیع اور کشادہ ہے کہ غزل کے روایتی نظام لسان اور مضامین کے سانچوں سے ان کی نظم پہلو بچا کر چلتی ہے ۔ ہمیں نظیر کو ایک چیلنج کے طور پر قبول کرنا چاہیے جو ایک تیزی سے مدنیت میں ڈھلتے ہوئے اخلاق باختہ سماج میں ایک بو ہمین کے طور پر زندگی جینے کے درپے ہیں ۔ اسی آزادہ روی کا عکس ان کی شاعری میں بھی در آیا ہے کہ متداول مضامین شعر اور لسانی خوشے اور سانچے تیز مروجہ ایلوژن انہیں اپنی طرف راغب نہیں کر سکے اس کے برعکس ان صوفی منشی شعرا کے تخلیقی وجدان کے وہ قریب رہے جن کا درس ہی استغنا تھا اور فقر ہی جن کی تعلیم تھی۔ وہ راست رو بے لاگ اور صاف گو ہی نہیں بلا خوف بھی تھے ۔اقتدار کی ہوس سے بے نیاز اور مقتدرہ Establishmentکی ترغیبات سے بے پرواہ۔ خاکساری اور خاک بسری میں انہیں بیش از بیش طمانیت میسر آتی تھی ۔ انہوں نے زندگی  اور اس کے دیگر متعلقات کو ہر جگہ دقت کے بجائے بڑی سہولت کے ساتھ اخذ کیا ہے۔ وہ ہر جا ایک جہانِ دیگر کا مشاہدہ کرتے ہیں اور اس جہانِ دیگر کی تہہ بہ تہہ خاک چھاننے لگتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ نظیر کے کلام میں مترادفات ہی نہیں ضدوں کا بھی ایک طویل سلسلہ قائم ہو جاتا ہے ۔ہر جز کی سو سو تفصیلات ہو تی ہیں ۔ بار بار فوکس بدلتا ہے کوئی چیز تنہا نمودار نہیں ہوتی دوسری اشیا کے جمگھٹے میں اس کا وجود کوئی معنی فراہم کر تا ہے۔ یوں بھی نظیر پُر تکلُّف محفلوں کے نہیں گردو غبار سے اٹی ہوئی بھیڑ کے آدمی ہیں۔ بھیڑ ہی ان کی شاعری اور ان کی شخصیت کو ایک خاص معنی بھی مہیا کر تی ہے ۔یہ وہ معنی ہے جو نظیر کے علاوہ کسی بھی اردو شاعر پر چست نہیں بیٹھتا ۔

 

اس کتاب عبارت (Ibarat) کی میزبان محفوظ شدہ دستاویزات کی تنظیم  arvhive.org ہے جہاں سے مندرجہ ذیل کڑیاں ملائی گئی ہیں اور اس کتاب کو اجازت نامہ Public Domain Mark 1.0 کے تحت تقسیم کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ لائسنس کے کسی مسئلے یا معلومات کی صورت میں متعلقہ میزبان تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 



نام کتاب، Book Name

Ibarat

عبارت

مصنف، Author

Prof. Atiqullah

پروفیسر عتیق اللہ

 

 

صفحات، Pages

162

حجم، Size

3.30 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

Read Book – Ibarat

Download Book  Ibarat

 


Post a Comment

0 Comments