Jist Ke Ajaibat, Medicine, جسم کے عجائبات, طب, J. D. Radcliffe, Muhammad Ali Syed, محمد علی سید,

 Jist Ke Ajaibat, Medicine, جسم کے عجائبات, طب, J. D. Radcliffe, Muhammad Ali Syed, محمد علی سید, 


آپ کی آنکھوں کے ستائیس کروڑ چالیس لاکھ خلیوں میں سے ہر خلئے میں موجود ڈی۔ این۔ اے میں وہ تمام فنی معلومات اور ضروری صلاحیتیں موجود ہیں جن کے ذریعے ایک مکمل انسان وجود میں آسکتا ہے اسی طرح کان کے خلیوں میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ کان کی جگہ پیر تعمیر کر دیں۔ لیکن ہم خلیے صرف وہی کر سکتے ہیں جس کا حکم ہمیں اوپر سے دیا گیا ہو۔  میں ایک بے حد پر اسرار شہر ہوں۔ پر سکون فضا بے حد ہجوم، مصروف اور صنعتی شہر۔

 

یہاں ایک ہزار بجلی گھر، چھ سو صنعتی علاقے، کیمیکل پلانٹس، تیز رفتار ذرائع نقل و حرکت، مواصلات، سیکیورٹی، دفاع کے حیران کر دینے والے نظام، صحت و صفائی، آب رسانی و نکاسی کے عالمی معیار سے اعلی تر انتظامات چوپیس گھنٹے یہاں فعال اور متحرک رہتے ہیں۔ اس شہر کا سار نظام ایک بڑی سخت قسم کی انتظامیہ چلاتی ہے۔ یہاں "اجنبیوں اور غیر ملکیوں" کی آمد نا ممکن ہے۔ حتی کہ ایک ذرہ بھی یہاں ایسا نہیں ملتا جس کی ضرورت نہ ہو۔ اور کوئی ذرہ یہاں رہ نہیں سکتا جس کی اس شہر میں کوئی افادیت نہ ہو۔ یہاں کے شہروں کی ضروریات پورا کرنے کے لئے بے شمار خام مال یہاں امپورٹ ہوتا ہے۔

Download

Post a Comment

0 Comments