Blood Pressure se Nijat, بلڈ پریشر سے نجات, Medicine, طب, Control Blood Pressure, Robert E. Kowalski, Zafar Hasan Pirzada, ظفر حسن پیرزادہ,
Blood Pressure se Nijat, بلڈ پریشر سے نجات, Medicine, طب, Control Blood Pressure, Robert E. Kowalski, Zafar Hasan Pirzada, ظفر حسن پیرزادہ,
فرض کریں کہ آپ کے پاس ایسا "جام جم" ہو جس سے آپ اپنی سحت کے
مستقبل کا معلوم کر سکیں یعنی وہ "جام جہاں نما" آپ کو مستقبل میں لاحق
ہونے والے بڑی اور امکانی طور پر مہلک بیماریوں
سے نہ صرف آگاہ کرے بلکہ ان سے محفوظ رہنے کے طریقے بھی بتائے۔ اگر ایسا ممکن ہو
تو کیا آپ اس "جام جم" میں جھانکنا پسند کریں گے؟ اور کیا آپ وہ اقدامات
اٹھائیں گے جو آپ کو صحت کے مسائل سے دوچار ہونے سے بچا سکیں؟ خصوصا جبکہ وہ
اقدامات انتہائی آسان اور سادہ بھی ہوں۔ اکثر لوگ ایسا ہی کرنا چاہیں گے کیونکہ
بالآخر ہم سب کی یہی خواہش ہے کہ ہم ہر ممکن طور بہترین صحت کے حامل ہوں تاکہ طویل
ترین اور صحت مند ترین زندگی گزاریں۔ مٰں انتہائی خوش نصیب افراد میں سے ایک ہوں۔
دل کے ایک دورے سے میں جانبر ہوگیا اور 1978ء مٰں پنتیس سال کی عم میں پہلی بائی
پاس سرجری ہوئی اور 1984ء میں اکتالیس سال کی عمر مین دوسری۔ حقیقی طور پر اس وقت
میرے پاس "جام جم" موجود تھا لیکن تب مجھے اس کو استعمال کرنا نہیں آتا
تھا۔
میرے لئے سب سے بڑی خطرے کی بات میرا بڑھا ہوا کولیسٹرول تھا۔ دل کے دورے سے پیشتر
کئی سال تاک مجھے اس بارے مٰن کوئی علم نہیں تھا لیکن ان دنوں کولیسٹرول اور دل کی
بیماری کے باہم معاملات کافی حد تک متنازعہ ہی تھے۔ علاہ ازیں ان دنوں کولیسٹرول
گھٹا کر صحت مندانہ سطح تک لانے کے لئے موثر طریق ہائے کار بھی موجود نہ تھے۔
Post a Comment
0 Comments