Biyaz-e-Habban, Medicine, بیاض حبان, طب, Hakeem Idrees Habban, حکیم ادریس حبان,

 Biyaz-e-Habban, Medicine, بیاض حبان, طب, Hakeem Idrees Habban, حکیم ادریس حبان, 






یو تو تمام علوم اللہ تعالی کے نازل کردہ ہین، لیکن خصوصا "علم الابدان" رب کائنات کی وہ عطا اور فضل اور خاص فضل ہےجس کے ذریعہ بدن انسانی کی اصلاح کی جاتی ہے جسے مخلوق کی خدمت  کے ساتھ ساتھ عبادت کا پورا پورا حق حاصل ہے۔ علم طب اگرچہ بیسویں صدی سے طب یونانی، ایلوپیتھی، ہومیو پیتھی وغیرہ میں منقسم ہو گیا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اپنی تمام اقسام میں "علم طب" ہی ہے۔ "طب یونانی" وہ واحد طریقہ علاج ہے جس کے مفردات و مرکبات اس اکیسویں صدی میں بھی نیچورل ہیں، یعنی قدرتی جڑی بوٹیوں کا استعمال یونانی ادویات کا خاص امتیاز ہے۔ جس کی بدولت کثیر حوادثات کے باوجود یہ علم آج تک موجود ہے، بلکہ نئی صدی کے آغاز سے ہی اس کی طرف عوال الناس کے کثیر رغبت اور اپنے علاج کے لئے طبیبوں اور حکیموں کا اتنخاب "علم طب یونانی" کا زندہ معجزہ ہے۔

 

یہ اللہ تعالی کا خاص فضل و کرم  اور احسان ہے کہ اس دور میں بھی فن طب یونانی کے ماہر اور تجربہ کار اطباء موجود ہیں جو پریشان حال مریضوں کے علاج و معالجہ میں مصروف ہیں۔ جنوبی ہند کے لئے یہ قابل فخر اعزاز حاصل ہے کہ ایسے ہی ایک طبیب و حاذق شمالی ہند سے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ہمراہ جنوب میں رہ کر اپنی طبی خدمات انجام دے رہے ہیں جن سے نہ صرف ہندوستان بلکہ دوسرے ممالک میں الحمد اللہ لاکھوں مریض شفا یاب ہو رہے ہیں۔






Download

Post a Comment

0 Comments