Mazameen-e-Quran-e-Hakeem, Zahid Malik, Tafseer, مضامین قرآن حکیم, زاھد ملک, تفسیر,


Mazameen-e-Quran-e-Hakeem, Zahid Malik, Tafseer, مضامین قرآن حکیم, زاھد ملک, تفسیر,

مضامین قرآن حکیم میں خدائے ذوالجلال کے عظیم کلام کو آٹھ سو اہم اور جامع عنوانات میں اس طرح تقسیم کیا گیا ہے کہ ہر ایک موضوع پر ایک سو چودہ سورتیں یا تیس پاروں یعنی پورے قرآن حکیم میں تمام آیات مبارکہ کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ اب اگر مجھ جیسا عام مسلمان یہ معلوم کرنا چاہے کہ اللہ تبارک و تعالی نے قرآن کریم میں مثلا تجارت کے متعلق کیا فرمایا ہے تو وہ بجائے اس کے کہ قرآن پاک میں پھیلی ہوئی متعلقہ ہدایات اور احکامات کو تلاش کرتا پھرے، ایک منٹ سے بھی کم وقت میں "تجارت" پر تمام آیات کریمہ کو اپنے سامنے پائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ اس طرح وہ پورا قرآن حکیم نہ سہی کم از کم متعقلہ موضویعنی تجارت پر قرآن حکیم کا مدعا ضرور سمجھ جائے گا۔ قرآنی تعلیمات تک یوں آسان اور سہل انداز میں دسترس عام مسلمانون میں قرآنی ہدایات و احکامات کو براہ راست سمجھنے اور ان پر عمل کرنے میں مدد ملے گی۔ قرآن کریم کے بعض موضوعات اللہ تعالی کو بڑے مرغوب ہیں۔ مثلا توحید، رسالت، آخرت اور جزا و سزا وغیرہ۔ ایسے موضوعات پر قرآن کریم میں سینکڑوں آیات مل جاتی ہیں۔ ان موضوعات کے علاوہ دوسرے اہم موضوعات پر بھی پچاس پچاس، ساٹھ ساٹھ آیتیں ملتی ہیں۔ قرآن کریم میں ایک موضوع پر آیات کے تکرار سے مسلمانوں کو کوئی خاص بات ذہن نیشن کرانا مقصود ہوتی ہے۔ ظاہر ہے مضامین قرآن حکیم میں اس امر کی گنجائش نہ تھی کہ قرآن حکیم میں ایک موضوع پر دی گئی تمام آیات متعلقہ عنوان کے نیچے درج کردی جائیں۔ اگر ایسا کیا جاتا تو زیر نظر کتاب کا حجم دو ہزار صفحات سے بھی بڑھ جاتا۔ ادھر پراجیکٹ کی تکمیل کے دوران میری یہی کوشش رہی ہے کہ کتاب کا حجم آٹھ نو سو صفحات تک محدود رہے اور ایک ہزار صفحات سے ہر گز نہ بڑھنے پائے تاکہ قاری کو طوالت سے بچایا جائے اور کتاب کی قیمت اس کی قوت خرید سے باہر بھی نا جانے پائے۔


Download








 

Post a Comment

0 Comments