Biyaz-e-Karimi, بیاض کریمی, Medicine, طب, Hakim Nazir Arshi, حکیم نذیر عرشی,

  Biyaz-e-Karimi, بیاض کریمی, Medicine, طب, Hakim Nazir Arshi, حکیم نذیر عرشی, 



طبی نسخوں کی صدہا کتابیں چھپ چکی ہیں جن میں سے بعض کتابیں ملک کے جلیل القدر حکماء کے ناموں سے منسوب ہیں اور بعض کے متعلق نہایت مجرب اور اکسیر نسخوں کا مجموعہ ہونے کا دعوی بڑی بلند آہنگی سے کیا گیا ہے۔ مگر بیاض کریمی نے اس میدان میں اتر کر معمولی عرصے میں جو قبولیت حاصل کی ہے وہ آجتک شاید کسی کتاب کو نصیب نہیں ہوئی۔ بیاض کریمی کا ایک ہزار کی تعداد میں چھپ کر بلا تشہیر خاص ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو جانا اور روز بروز اس کی مانگ کا بڑھتے جانا اس کی قبولیت کی ایک روشن دلیل ہے۔ 


اس حیرت انگیز قبولیت کی وجہ یہ ہے کہ اس کتاب کا ایک ایک نسخہ فی الواقع مجرب و تیر بہدف اور لاجواب و نایاب ہے۔ اور یہ اسراری مجموعہ مولف کے خاندان کی چار پشتوں کی کمائی ہے۔ جس کے جمع کرنے والوں کی مجموعی عمروں میں سے ایک سو ساٹھ برس سے زیادہ کا زمانہ صرف ہوا ہے۔ جن لوگوں کے ہاتھوں میں بیاض کریمی گئی اور انہوں نے اس کے حقیقی جوہر کو پہچان کر اس کے خاص نسخوں کو بنایا اور آزمایا۔ وہ اس کتاب کی خوبی پر پھڑک اٹھے کوئی شکریہ کا زبانی پیغام بھیجتا ہے کوئی خط میں تعریف و تصدیق کرتا ہے۔ بعض شائقین ایسے بھی ہیں جو صعوبت سفر برادشت کر کے لاہور میں کتب خانہ عرشی پر پہنچے۔  غرض یہ کہنا کوئی مبالغہ نہیں ہے کہ بیاض کریمی نے طبی دنیا میں شوق و ذوق کی ایک ہلچل ڈال دی ہے۔




Download

Post a Comment

0 Comments