Asool-e-Tibb, Kamaluddin Hamdani, Medicine, اصول طب, کمال الدین ھمدانی, طب,
Asool-e-Tibb, Kamaluddin Hamdani, Medicine, اصول طب, کمال الدین ھمدانی, طب,
انسان اور حیوان
میں بنیادی فرق نطق اور شعور کا ہے۔ ان دو خداداد صلاحیتوں نے انسان کو نہ صرف
اشرف المخلوقات کا درجہ دیا بلکہ اسے کائنات کے ان اسرارورموز سے بھی آشنا کیا جو
اسے ذہنی اور روحانی ترقی کی معراج تک لے جاسکتے تھے۔ حیات و کائنات کے مخفی عوامل
سے آگہی کا نام ہی علم ہے۔ علم کی دو اساسی شاخیں ہیں باطنی علوم اور ظاہری علوم۔
باطنی علوم کا تعلق انسان کی داخلی دنیا اور اس دنیا کی تہذیب و تطہیر سے رہا ہے۔
مقدس پیغمبروں
کے علاوہ خدا رسیدہ بزرگوں، سچے صوفیوں اور سنتوں اور فکر رسا رکھنے والے شاعروں
نے انسان کے باطن کو سنوارنے اور نکھارنے کے لئے جو کوششیں کی ہیں وہ سب اس سلسلے
کی مختلف کڑیاں ہیں۔ ظاہری علوم کا تعلق انسان کی خارجی دنیا اور اس کی تشکیل و
تعمیر سے ہے۔ تاریخ اور فلسفہ، سیاست اور
اقتصاد، سماج اور سائنس وٖغیرہ علم کے ایسے ہی شعبے ہیں۔
علوم داخلی ہوں
یا خارجی ان کے تحفظ و ترویج میں بنیادی کردار لفظ نے ادا کیا ہے۔ بولا ہوا لفظ ہو
یا لکھا ہو لفظ، ایک نسل سے دوسری نسل تک علم کی منتقلی کا سب سے موثر وسیلہ رہا
ہے۔ لکھے ہوئے لفظ کی عمر بولے ہوئے لفظ سے زیادہ ہوتی ہے اسی لئے انسان نے تحریر
کا فن ایجاد کیا اور جب آگے چل کر چھپائی کا فن ایجاد ہوا تو لفظ زندگی اور اس کے
حلقہ اثر میں اور بھی اضافہ ہو گیا۔
Post a Comment
0 Comments