Asami Bangali Talismi Raaz, آسامی بنگالی طلسمی راز, طب, Medicine, پیارے لال شرما, Piyare Lal Sharma,

 Asami Bangali Talismi Raaz, آسامی بنگالی طلسمی راز, طب, Medicine, پیارے لال شرما, Piyare Lal Sharma, 



کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آج کل اشتہار بازی کا بازار کیوں گرم ہے؟ جس اخبار یا رسالہ کو اٹھا کر دیکھو قوت باہ، نامردی وغیرہ کی ادویات سے بھرا ہو ملتا ہے۔ معمولی پڑھا لکھا آدمی بھی دو چار نسخے ادھر ادھر سے جمع کر کے حکیم حاذق، ڈاکٹر وید بن بیٹھتا ہے۔ حالانکہ ان کی وہوکہ بازیوں سے بہت آدمی واقف ہوتے ہوئے بھی ان کے پھندے میں پھنس کر روپیہ اور تندرستی خراب کر لیتے ہیں۔ صاحبان ایسا کیوں ہوتا ہے؟ وجہ صاف واضح ہے کہ ہندوستان بیمار ہے۔ ہمارے ملک کے نوجوان جن پر ملکی ترقی کا دارومدار ہے ان کی تندرستی خراب اور مرد ہوتے ہوئے بھی نامردی سے دن گذار رہے ہیں۔ مثل مشہور ہے۔ ڈوبتے کو تنکے کا سہارا۔ ہائے کہاں وہ زمانہ کہ ارجن کے تیر زمین سے پانی نکال سکتے تھے۔ بھیشم پنامہ ڈیڑھ سو سال  سے زائد عمر میں جنگ مہا بھارت میں شامل ہو کر دشمنوں کے حوصلے پست کرتے تھے۔ خیر اس زمانہ کو جانے دیجئے پچاس سال پہلے  سے اپنا مقابلہ کریں جو ہمارے باپ دادا تھے وہ ہم نہں ہیں۔ ستر اسی سال کی عمر میں ہی عینک کی ضرورت پڑ جاتی ہے۔

 

وہ لوگ میلوں دور پیدل چل سکتے تھے تو آج ہم پانچ دس میل  کے  سفر کے واسطے بھی سواری تلاش کرتے ہیں۔ اگر کہیں ٹرین چھوٹ جائے تو تھوڑے سے سفر کے لئے بھی چار پانچ گھنٹہ ریل کے انتظار میں اسٹیشن پر کروٹیں بدل بدل کر گھنٹے گنتے رہتے ہیں۔ ذرا سوچ کر دیکھیں کہ آج کیا حالت ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ یہ ترقی کا زمانہ ہے۔ سائنس کی مہربانی سے نئی نئی ایجادیں ہو رہی ہیں۔ لائق سے لائق علام فاضل ڈاکٹر بھی ملتے ہین جو کہ آلات کے ذریعے مرض کی جڑ تک پہنچ سکتے ہیں۔


Download

Post a Comment

0 Comments