Achar - Halwey - Murabbay - Chatnian, Kutab Khana Tabib, Diet, کتاب، حلوے، مربے، چٹنیاں, کتب خانہ طبیب, غذا,

 Achar - Halwey - Murabbay - Chatnian, Kutab Khana Tabib, Diet, کتاب، حلوے، مربے، چٹنیاں, کتب خانہ طبیب, غذا, 





وہ سونٹھ جس میں ریشہ نہ ہو لیکر ایک ہنڈیا میں ڈالدو اسپر بابو دیکر ہنڈیاں کو مونھ تک بالا سے پھر دو پھر بالو کو پانی سے تر کردو اسی طرح ہر روز بالو کو تر کردیا کرو، اکیس روز تک علی التقاتر تر رکھنا چاہئے۔ پھر بالو ہٹا کر سونٹھ کو نکال کر دھو کر صاف کرو اور کسی نوکدار شئے سے یا چاقو سے اس پر پچھنی لگائیں تب شہد اور پانی کا قوام تیار کریں اور ساتھ ہی قوام کے اسکو بھی ڈالکر جوش دیں جب قوام پک جاوےتب اتار کر کسی مرتبان میں ڈالکر مونھ بند کر کے رکھیں۔ فائدہ: قوام تیار کرنے کی یہ پہچان ہے کہ لعاب کی طرح گاڑھا ہو جاوے اور تار بندھنے لگے۔ اگر تار نہ بھی بند ہے تو کچھ مضائقہ نہیں مگر پانی قریبا 1/3 یا نصف کے جل جاوے تاکہ پختگی کو پہنچ جاوے ورنہ کچا قوام تھوڑے دنوں میں خراب ہو جاتا ہے۔ سونٹھ کو پچھنے سے یہ مطلب ہے کہ میٹھا اس کے جسم میں نفوذ کر جاوے۔ یہ پچھنا کچھ سونٹھ ہی سے مخصوص نہیں بلکہ ہر ایک میوے وغیرہ کو جس کا مربہ ڈالنا منظور ہوتا ہے پچھا کرتے ہیں تاکہ ان کے ذریعہ چاشنی اسکے تمام جسم میں پہنچ جاوے۔ چاشنی اس قدر ہو کہ سونٹھ اس میں ڈوبی رہے۔ فوائد: چونکہ سونٹھ گرم خشک ہے لہذا اس کا مربہ ہاضم اور مقوی باہ ہے۔ معدہ اور گردہ و مثانہ کی برودت کا دافع ہے۔ معدہ کی رطوبت بلغم کو دفع کرتا ہے اور اربول کرتا ہے اور بلغمی تب کو مفید ہے۔




Download

Post a Comment

0 Comments