Aksirat-e-Tibb-e-Jadeed, Hakim Syed Mehmood, Medicine, اکسیرات طب جدید, حکیم سید محمود, طب,
Aksirat-e-Tibb-e-Jadeed, Hakim Syed Mehmood, Medicine, اکسیرات طب جدید, حکیم سید محمود, طب,
قارئین رسالہ "طب جدید" کو یاد ہوگا کہ مئی 1939ء میں "طب جدید"
کا خاص نمبر "معالجات طب جدید" کے نام سے اشاعت پذیر ہوا تھا۔ جو خاکسار
راقم ناچیز کی قلمکاریوں کا نتیجہ تھا۔ والہان و فریفتگان طب جدید نے تو اس اشاعت
خاص کا بڑے تپاک اور جوش سے خیر مقدم کیا۔ لیکن جو اصحاب ہماری اس طبی برادری میں
شامل نہیں تھے وہ اس کے مطالعہ سے اس لئے برا فروختہ ہوئے کہ وہ اس میں وہ نسخے
اور مجربات نہیں لکھے گئے جن کا ذکیر دوران علاج کیا گیا ہے۔ ان اصحاب نے اس پر بس
نہ کی بلکہ طب جدید اور انجمن خادم الحکمت
جیسی ٹھوس طبی باڈی کو "اشتہار باز" کا خطاب بھی دے دیا۔ اور طرح طرح کے
اتہام و الزام سے نوازا، حالانکہ وہ تمام نسخے اور مجربات و مرکبات کتاب "طبی
اربعین"، "طبی رہنما" اور "مکشوفات طب جدید" میں من و عن
درج ہیں۔ اس افتراء و اعتراض کا مفصل جواب اگرچہ میں نے رسالہ "طب جدید"
بابت ماہ جولائی 1939ء میں تحریر کرچکا ہوں لیکن اس "روکھے پھیکے" جواب
سے مجربات کے نسخوں کے شیدا اصحاف کی کب تسلی ہو سکتی تھی۔ سو میں نے ان کی تشفی
اور اطمینان کے لئے یہی سوچا کہ خاص الخاص نسخوں اور معمول و مفید مجربات کو جمع
کر کےایک خاص نمبر شائع کر دیا جائے۔
Post a Comment
0 Comments