Akseer-e-Ajmali, Baba Abdul Karim Gujrati, Medicine, اکسیر اجملی, بابا عبد الکریم گجراتی, طب,

 Akseer-e-Ajmali, Baba Abdul Karim Gujrati, Medicine, اکسیر اجملی, بابا عبد الکریم گجراتی, طب, 



اکسیر اجملی عرف امرت دھارا یا حکمت کی تھیلی وہ چالیس سالہ آزمودہ مرکب کئی امراض کے لئے شافی ثابت ہو چکا ہے۔ مصنف: بابا عبد الکریم گجراتی ، ناشرین: ملک سراج الدین اینڈ سنز، پبلشرز، 48- سی لوئر مال، لاہور۔ حکیم اعظم فخر حکمت، عالی جناب حکیم محمد اجمل خان صاحب مرحوم کے بیاض کا ایک نایاب تحفہ: 


مشک کافور 5 تولے، ست پودینہ 5 تولے، ست اجوائن 5 تولے، روغن الائچی 5 تولے، ٹنکچر کارڈے مم کو 10 چھٹانک، مندرجہ بالا تمام اجزاء کو ایک صاف بوتل میں ڈال دیں اور کارک لگا کر بوتل دھوپ میں رکھیں۔ یہاں تک کہ تمام اجزاء یک جان ہو جائیں۔ نسخہ اکسیر اجملی تیار ہوگیا۔ حسب ھدایت اکسیر اجملی ضرورت اور بیماری کے مطابق استعمال کریں۔ اشتہاری لوگ اور مجمع لگانے والے اسی مرکب میں رنگ ملا کر اور مختلف ناموں سے چھوٹی چھوٹی شیشیوں میں بند کر کے  شہر بہ شہر فروخت کرتے نظر آتے ہیں۔ اس کی ترکیب استعمال نہایت آسان الفاظ میں کئی امراض کے لئے اس کتاب میں درج ہے۔

Download

Post a Comment

0 Comments