Akseeri Nuskhay, Hakim Habib Ashar, Medicine, اکسیری نسخے, حکیم حبیب اشعر, طب,

 Akseeri Nuskhay, Hakim Habib Ashar, Medicine, اکسیری نسخے, حکیم حبیب اشعر, طب, 




تیر بہدف، کراماتی اثرات کے حامل سینکڑوں مرتبہ کے آزمودہ نسخہ جات کا لاثانی شاہکار

اکسیری نسخے مرتب اول حکیم حبیب احمد خان اشعر دہلوی

نواسہ، مسیح الملک حکیم حافظ محمد اجمل خان

ترتیب جدید و نظر ثانی حکیم حافظ طاہر محمود بٹ فاضل الطب و الجراحت

ناشر: اعجاز پبلشنگ ہاؤس، 2060 کوچہ چیلان، دریا گنج، نئی دہلی2،

 

منظور ہے گذارش احوال واقعی

 اپنا بیان حسن طبیعت نہیں مجھے۔

 

 طب قدیم و جدید کے باہمی تصادم سے طب قدیم کو جس قدر نقصان عظیم برداشت کرنے پڑے ہیں وہ ہر کہ و مہ پر ظاہرہ ہویدا ہیں۔ وہ تو یوں کہیے کہ پروردگار عالم نے طب یونانی کی بقاء و احیاء کے لئے مسیح الملک جناب حافظ اجمل خان مرحوم جیسی ذات گرامی کو برصغیر میں پیدا کر دیا ورنہ یہاں سے اس کا وجود تک مٹ جاتا۔ مسیح الملک مرحوم کا پورے برصغیر کو شکر گذار ہونا چاہئے کہ ذات ولا صفات نے نہ صرف طب یونانی کو زندہ کردیا بلکہ طب جدید (ڈاکٹری) کے دوش بدوش لا کھڑا کیا اور آج بھی جب کہ قدرت نے مسیح الملک کو ہمارے ہاتھوں سے چھین لیا ہے اسی قوم کے محسن اعظم کا خاندان طب یونانی کی مزید ترقیوں میں کوشاں ہے اور انشاء اللہ اب وہ دن دور نہیں جب کہ طب یونانی خدا کے فضل و کرم اور خاندان شریفی کے مخلص اطباء کی مساعی جمیل اور لگاتار صداقت پر مبنی ہے۔

 

اس مجموعے کی ترتیب میں میں نے جن کتابوں سے مدد لی ہے نا مناسب نہ ہوگا کہ اگر ان کا مختصر سا تذکرہ کر دیا جائے۔ اس لئے نہیں کہ میں آپ پر اپنی قابلیت اور وسعت مطالعہ کی دھاک بٹھانی چاہتا ہوں بلکہ اس واسطے کہ آپ یہ دیکھ کر مطمعن ہو جائیں  کہ یہ مجموعہ یونانی مسلمہ و معتبر کتب کے نسخوں سے تیار ہوا ہے۔


Download

Post a Comment

0 Comments