Khawas-e-Lehsan, Hakim Abdullah, Medicine, خواص لہسن, حکیم عبد اللہ, طب,
Khawas-e-Lehsan, Hakim Abdullah, Medicine, خواص لہسن, حکیم عبد اللہ, طب,
کتاب ” خواصِ لہسن”
تحریر حکیم محمد عبداللہ صاحب۔ لہسن گزشتہ پانچ ہزار سال سے مختلف امراض کے علاج
کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ اہل بابل حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے تین ہزار سال
قبل کے زمانے میں لہسن کے طبی خواص سے واقف تھے۔
فراعنہ مصر اہرام
تعمیر کرنے والے مزدوروں کو لہسن اضافی مقدار میں کھلاتے تھے اور اس کی خرید پر ہر
سال زرِ کثیر صرف کرتے تھے۔ قدیم ملاح اور سیاح اپنے رختِ سفر میں لہسن باندھنا نہیں
بھولتے تھے۔ طویل بحری سفر میں یہ ایک مفید غذا انہیں بیشتر امراض سے محفوظ رکھتی
تھی۔ یونانی اطباء بڑی باقاعدگی سے اپنے مریضوں کو لہسن استعمال کراتے تھے۔ انہوں
نے اس کی خوبیوں پر کئی رسالے لکھے۔
قدرت نے لہسن کے
ننھے سے دانے میں حیرت ناک طبی خواص بند کردیے ہیں جو ہزاروں برس سے انسان کو دکھ
درد سے نجات دلا رہے ہیں۔ آج کا سائنس دان اپنی تجربہ گاہ میں جدید آلات کی مدد سے
ان خواص کو بہچان رہا ہے۔ اہلِ مصر، اہلِ چین، اہلِ یونان اور اہلِ بابل سب کے سب
لہسن کو مختلف امراض کے لئے اکسیر کا درجہ دیتے ہیں۔
آنتوں کی بیماریاں،
تبخیر، نظامِ تنفس کی جراثیم زدگی، جسمانی کیڑے، امراضِ جلد، پھوڑے پھنسی اور بڑھتی
ہوئی عمر کے ساتھ آنے والی بیماریاں۔
زیرنظر کتاب میں
لہسن کے مختلف حصوصیات کے ساتھ ساتھ 90 ازمودہ نسخہ جات بیان کئے گئے ہیں۔ جو بے
شمار امراض کے لئے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔
Post a Comment
0 Comments