Tazkara Muhammad Qutb-ul-Din, Noor Muhammad Ghaffari, Biography, تذکرہ محمد قطب الدین, نور محمد غفاری, سوانح حیات,

 Tazkara Muhammad Qutb-ul-Din, Noor Muhammad Ghaffari, Biography, تذکرہ محمد قطب الدین, نور محمد غفاری, سوانح حیات,



آپ کے والد محترم پیر غلام فرید چشتی تقریبا 1860ء میں نیب وال ضلع پاکپتن میں پیدا ہوئے مگر انہوں نے بھی نیب وال کو وطن مالوف کا درجہ نہ دیا۔ آپکی والدہ محترمہ جوئیہ خاندان سے تھیں۔ جو موضع جوئیہ جہانگیر اور غالبا پیر گھر منچن آباد کا مکین تھا۔ لہذا آپ یہاں بھی کچھ عرصہ رہے۔ کچھ زمانہ آپ نے مٹیلی ریاست بیکانیر ہندوستان میں گزارہ۔ پھر نیب وال تشریف لے آئے۔ لہذا باپ کی کس رہائش گاہ کو بیٹے قطب الدین کا وطن مالوف قرار دیں شاید کہ: شاہیں کے لئے ذلت ہے کار آشیاں بندی ۔ خاندان کے بزرگ اور علاقہ کے معمر افراد کہتے ہیں کہ ایک بار میٹلی ہندوستان سے آپ واپس نیب وال تشریف لا رہے تھے تو راہ میں رات پڑ گئی۔ آپ نے رات گذارنے کے لئے منشی اتاڑ قیام کیا۔ آپ کو یہاں کے لوگوں کا پیار و سلوک اور گاؤں کے دیگر حالات بہت پسند آئے۔ آپ نے اپنی پسند کا تذکرہ اپنے یہاں کے واقف کاروں سے بھی کیا۔ ان لوگوں کو آپ کی پسندیدگی پر روحانی خوشی ہوئی۔ بات یہاں کے مکھیا منشی داس تک پہنچی اس نے نہ صرف آپ کی پسندیدگی پر مسرت کا اظہار کیا بلکہ رہائش کے لئے مفت رہائش گاہ کی پیش کش بھی کی۔ یوں یہ سعادت مند گھرانہ نیب وال ضلع پاکپتن سے موجودہ منشی اتاڑ تحصیل منچن آباد ضلع بہاولنگر چلا آیا۔ کہتے ہیں نیب وال کے قریب بستی کھولا اتم سنگھ میں آپ ستر ایکڑ کا رقبہ بھی تھا۔ منشی اتاڑ کے شوق میں وہ رقبہ فروخت کردیا اور پھر انقلاب کے بعد یہاں سے تقریبا چالیس ایکڑ رقبہ خرید لیا۔ یوں یہ گاؤں مولانا قطب الدین کی جائے پیدائش اور وطن مالوف بن گیا۔

 

اس تذکرہ محمد قطب الدین (Tazkara Muhammad Qutb-ul-Din) کی میزبان محفوظ شدہ دستاویزات کی تنظیم  arvhive.org ہے جہاں سے مندرجہ ذیل کڑیاں ملائی گئی ہیں اور اس کتاب کو اجازت نامہ Public Domain Mark 1.0کے تحت تقسیم کرنے کا مکمل اختیار ہے۔ لائسنس کے کسی مسئلے یا معلومات کی صورت میں متعلقہ میزبان تنظیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

 

نام کتاب، Book Name

Tazkara Muhammad Qutb-ul-Din

تذکرہ محمد قطب الدین

مصنف، Author

Noor Muhammad Ghaffari

نور محمد غفاری

 

 

صفحات، Pages

79

حجم، Size

24.60 MB

ناشر(ان)، Publisher(s)

 

مطبع، Printers

 

 

 

Read Book – Tazkara Muhammad Qutb-ul-Din  

Download Book – Tazkara Muhammad Qutb-ul-Din

 

تذکرہ قطب الدین

نور محمد غفاری

Urdu Books; best urdu books; Islamic books in urdu; urdu books pdF; urdu books pdf free download

Post a Comment

0 Comments