Dast-e-Hinai, Manzoor Parwana, Short Stories, دست حنائی, منظور پروانہ, افسانے,

 Dast-e-Hinai, Manzoor Parwana, Short Stories, دست حنائی, منظور پروانہ, افسانے,


دست حنائی سے  (from Dast-e-Hinai)


اتوار کا دن تھا اور دسمبر کی 24 تاریخ تھی میں اپنے کاروباری سلسلہ میں ایک پارٹی سے بات کرنے کے بعد جب شام ساڑھے پانچ بجے برلنگٹن ہوٹل سے باہر نکلا تو بارش ہو رہی تھی میں نے اپنی کار سٹارٹ کی اور گھر کے لئے چل دیا۔ بازار بند تھا اور بارش کی وجہ سے راستے پر بھی سناٹا تھا۔ میں بارش کا لطف اٹھانے کے لئے آہستہ آہستہ کار چلاتے ہوئے چلا جارہا تھا۔ کار جیسے ہی سول ہاسپٹل کے سامنے پہنچی کہ یکا یک سڑک پر ایک خوبصورت لڑکی نظر آئی جو اپنے مہندی لگے ہاتھ سے کار روکنے کا اشارہ کر رہی تھی۔ میں نے کار روک دی اور سوالیہ نگاہوں سے اسے دیکھنے لگا۔

"معاف کیجئے گا بارش کی وجہ سے کوئی سواری نہیں مل رہی ہے۔ اگر آپ چلنا چاہیں تو چلیں" میں نے جواب دیا۔

 "ٹھیک ہے میں وہاں سے کسی دوسری سواری سے چلی جاؤں گی۔" لڑکی نے جواب دیا۔

 میں نے کار کا دروازہ کھولا اور بیٹھنے کا اشارہ کیا مگر وہ اپنے بھیگے لباس کی وجہ سے ہچکچا رہی تھی۔ میں نے دوبارہ کہا فکر نہ کیجئے بیٹھ جائیے۔ حقیقت یہ تھی کہ لڑکی کے خوبصورت ہاتھ، مترنم آواز اور بھیگی ساڑھی میں لپٹا ہوا بدن میرے دل و دماغ پر چھاگیا تھا اور میں اس کو قریب سے دیکھنا چاہتا تھا۔ میرے دوبارہ کہنے پر لڑکی بہت احتاظ سے میرے بغل میں بیٹھ گئی۔ میں نے کار اسٹارٹ کی اور چل دیا مگر ہوا کی تیزی اور بھیگے لباس نے لڑکی کے جسم میں کپکپی پیدا کردی۔ میں نے سوچا کچھ دیر ساتھ رہنے کا یہ موقع غنیمت ہے۔ "ارے آپ تو کانپ رہی ہیں۔ چلئے کسی ریسٹورینٹ میں گرم گرم کافی سے جسم کو گرما لیا جائے پھر چلا جائے" میں نے بے تکلف ہوتے ہوئے کہا۔

"نہیں ایسی کوئی ضرورت نہیں جاڑے میں ٹھنڈ تو لگے گی ہی" اس نے کھنکتی آواز میں جواب دیا مگر جب میں نے کار کو ایک ریسٹورینٹ کے سامنے روکا اور اس سے باہر آنے کو کہا تو وہ انکار نہ کرسکی۔ ریسٹورینٹ میں پہنچ کر ۔۔۔۔ دست حنائی (Dast-e-Hinai)

 

دست حنائی, Dast-e-Hinai

نام کتاب, Book Name

منظور پروانہ, Manzoor Parwana

مصنف, Author

Short Stories, افسانے

Topic, موضوع

133

صفحات, Pages

10.00 MB

کتاب کا سائز, Book Size

 

ایڈیشن, Edition

منظور پروانہ, Manzoor Parwana

ناشر, Publisher

Nomani Printing Press, Barood Khana Lakhnow

نعمانی پرنٹنگ پریس، بارود خانہ، لکھنؤ

مطبع, Printers

Read Online Dast-e-Hinai

Download Dast-e-Hinai

 


Post a Comment

0 Comments