Peela Udas Chand, A. Hameed, Novel, پیلا اداس چاند, اے حمید, ناول,

 Peela Udas Chand, A. Hameed, Novel, پیلا اداس چاند, اے حمید, ناول,



دسمبر کی ایک انتہائی سرد اور کہر میں ڈوبی ہوئی رات تھی۔ میکلوڈ روڈ کے ہوٹلون کے دروازے بند تھے۔ اور اندر بیٹھے اکا دکا لوگ گرم گرم چائے پی رہے تھے۔ سڑک پر دور تک دھند پھیلی ہوئی تھی۔ دو روز پہلے کی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا تھا۔ لکشمی چوک میں کہیں کہیں کسی پنواڑی کی دکان کھلی تھی۔ کبیر کوئینز روڈ کی جانب سے رائل پارک کے محلے میں داخل ہوا۔ اس کا قدر درمیانہ، جسم دبلا پتلا اور سر کے بال سیدھے تھے جن میں کہیں کہیں سفیدی جھلک رہی تھی۔ کوئی پینتیس برس کی عمر ہو گی۔ آنکھیں سیاہ تھیں اور گہرے فکر کے انداز میں سمٹی ہوئی تھیں۔ اس کے چہرے پر سے ایک قسم کی خوش فکری اور بے نیازی ہویدا تھی۔ ماتھا چوڑا تھا رنگ گندمی اور ناک کے نتھنے فراخ تھے۔ جو اس کی کشادہ دلی اور جذباتی طبیعت کی علامت تھے۔

 

 اس نے مٹیالے سے رنگ کا ایک لمبا اوور کوٹ پہن رکھا تھا۔ کو ٹ کے کالر اٹھے ہوئے تھے۔ کندھے پر ایک جگہ سے بخیہ ادھڑگیا تھا۔ پاؤں میں جوتے تھے جن پر گرد پڑا تھا۔ گرم پتلوں کے پائنچے پر پان کی پیک کا داغ پڑا تھا۔ اس نے دونوں ہاتھ جیبوں میں ٹھونس رکھے تھے۔ سر پر نسواری رنگ کی اونی ٹوپی تھی۔ اس کے ارد گرد رائل پارک کی اونچی اونچی عمارتوں میں گہرا سکوت اور اندھیرا چھا رہا تھا۔ دھند میں یہ عمارتیں سردی کی وجہ سے سکڑتی ہوئی معلوم ہو رہی تھیں۔ کسی جگہ روشندان کی زرد آنکھ میں سے روشنی چھانک رہی تھی۔ گلیوں کی ساری دکانیں بند تھیں۔ لوگ اپنے اپنے تفکرات، غم و اندوہ اور جعل سازیوں کو ساتھ لئے گرم لحافوں میں دبکے سو رہے تھے۔

Read Novel

Post a Comment

0 Comments