Health
So Bimariyan - Aik so Aik Elaj, Health, Medicine, سو بیماریاں ایک سو ایک علاج, طب, صحت,
So Bimariyan - Aik so Aik Elaj, Health, Medicine, سو بیماریاں ایک سو ایک علاج, طب, صحت,
بہت سی بیماریاں، اگر ان کا علاج نہ بھی کیا جائے تو عارضی طور پر معمولی تکلیف پہنچا کر اپنی مدت پوری کر کے خود بخود دب جاتی یا بالکل ختم ہو جاتی ہیں۔ دوسری جانب خود علاجی، ناکافی طبی سہولیات یا عطائی علاج نہ صرف مریض کے لئے نقصان کا باعث ہوتا ہے۔ بلکہ اس کی آئندہ نسلوں کو بھی ضرر پہنچ سکتا ہے۔ اینٹی بائیوٹک اور دوسری اس طرح کی دوائیں جو ساتھ ہی مضر اثرات بھی رکھتی ہیں۔ بازار میں کثرت سے فروخت ہونے کی وجہ سے صورت حال اور بھی خراب ہو رہی ہے۔ یہ دوائیں بہت سے ان دیہاتوں میں بھی پہنچھ گئی ہیں جنہوں نے ابھی تک کسی معالج کی شکل بھی نہیں دیکھی۔ معالجوں کی کمی کے باعث خصوصاً دیہاتوں میں یا انتہائی غیربی کے سبب یا دونوں وجوہات کی بنا پر عام آدمی تک مناسب طبی امداد نہیں پہنچتی اور یہ مسئلہ حل ہونے میں بھی برسوں لگیں گے۔
Post a Comment
0 Comments