Rafiq-e-Bimaran, Hakim Ghulam Hussain, Medicine, Health, رفیق بیماران, حکیم غلام حسین, طب, صحت,
Rafiq-e-Bimaran, Hakim Ghulam Hussain, Medicine, Health, رفیق بیماران, حکیم غلام حسین, طب, صحت,
بیمار کی حفاظت و خدمت کے جو طریق ہیں انکے لکھنے سے
پہلے چند باتوں کا مجملاً بیان کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے اور وہ یہ ہیں۔ حاجت و
شرافت علم طب، معالج کا تجویز کرنا علاج کرانے میں مستقل رہنا۔ علاج میں جلدی
کرنا، عیادت یعنی بیمار پرسی کرنا۔ بیمار کا خادم۔ عقلی و نقلی دلیل سے تو ثابت نہیں
ہوتا کہ انسان کو طب کی حاجت نہ ہو یا اسکی شرافت میں کلام ہو اور دیوانگی یا تعصب
یا جہالت یا کسی کے بہکانے کے سبب کوئی اسطرف متوجہ نہ ہو تو ہم کہ سکتے ہیں کہ بیچارہ
دیوانہ کو تو کسی بات کی تمیز ہی نہ رہی ہے اور وہ معذور ہے۔ حکیم ابوالفرح نے
لکھا ہے کہ ایک متعصب عالم علوم متعارفہ نے علم طب کے باطل ہونے پر ایک کتاب لکھی
اور اپنے شاگردوں کو اسکا درس بھی دینے لگا۔ اتفاقیہ عاضہ درد سر میں مبتلا ہوا تو
ابولفرح کے پاس قارورہ اور اپنا حال کہلا بھیچا۔ حکیم موصوف نے سن کر بیان کی ا کہ
ان کو طب کی کیا حاجت ہے۔
Post a Comment
0 Comments